حاجی نبن شاہ لکھاری نہیں بلکہ ایک ادارہ تھا، علی حیدرچانڈیو
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاضی احمد( نمائندہ جسارت )سید حاجی نبن شاہ لکیاری ایک صحافی نہیں بلکہ ایک ادارا تھا جس نے ہمیشہ عوامی خدمات کو ترجیح دی ایسا اظہارِ پریس کلب قاضی احمد کے بانی و سرپرست اعلیٰ سید حاجی نبن شاہ لکیاری کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن شریف کیا گیا اور آئے ھوئے مہمانوں کو صدر پریس کلب علی حیدرچانڈیو نے ویل کم کیا جسکے بعد پریس کلب کے سینیئر صحافی ایم بی ڈاھری نے سیدحاجی نبن شاہ لکیاری کی سوانح حیات اور عوامی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی JWC کے ضلعی صدر غلام شبیر ملنگ جتوئی آلمرچنٹ کے صدر حاجی خان لاکھو سیداعجازعلی شاہ ایس ڈی او واپڈا ADچانڈیو عالم دین حافظ عبد الرحمن ماجوٹھو یحییٰ بختیار بھٹی قاضی اشرف انڑ الھرکھیو سیال غلام حیدرعبدالشکور ودیگرنے سید حاجی نبن شاہ کی عوامی و صحافتی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سید حاجی نبن شاہ نے ایک خوددارانسان والی زندگی گزاری قلم ہمیشہ مجبور اور بے پہچ افراد کی خدمات اور حق سچ کے لئے اٹھایا کبھی کسی کی غلامی نہیں کی انہوں نے اپنی زندگی کے پچاس سال صحافت پر نچھاور کردینے وہنہ صرف صحافی بلکہ ایک اچھے کرکٹر اور سماجی ورکر بھی تھے انکی شہر اور ادارے کیلئے کی جانے والی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گئیں تقریب میں سیاسی سماجی رھنماوں کے علاوں صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سید حاجی نبن شاہ
پڑھیں:
پاکستان کو مذاکرات نہیں بلکہ قواعد کی بنیاد پر سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہوگا، عاطف اکرام شیخ
پاکستان کو مذاکرات نہیں بلکہ قواعد کی بنیاد پر سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہوگا، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی، ای سی او-سی سی آئی اور نائب صدر کاسی عاطف اکرام شیخ نے پرائم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں پاکستان پراسپیرٹی فورم میں شرکت کی اور فورم سے کلیدی خطاب کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان، بزنس کمیونٹی کے رہنما، ٹیکس اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے بھی خطاب کیا۔
عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام ناگزیر ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اب مذاکرات کی نہیں بلکہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی کا محور جامع منصوبہ بندی، شفافیت اور اعتماد سازی ہونا چاہیے۔ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا “اڑان پاکستان” منصوبہ ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ٹیکس پالیسی قابلِ عمل اصلاحات پر مرکوز ہونی چاہیے جس کی بنیاد ٹیکس نیٹ میں توسیع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیرف معاشی ترقی کی مؤثر حکمتِ عملی نہیں، بلکہ اصلاحات کو اعتماد اور پائیداری کی بنیاد پر تشکیل دینا ضروری ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف پی سی سی آئی اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے تاکہ ملک کو مضبوط معاشی بنیاد فراہم کی جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کی عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ پاکستان کی جانب سے افغان بارڈر کی بندش سے کتنے کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا؟ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے عالمی موسمیاتی گورننس میں چین کی سبز تبدیلی کا کلیدی اور رہنما کردارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم