Islam Times:
2025-11-12@17:27:17 GMT

سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گارڑی کے قریب ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ مٹہ شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گارڑی کے قریب ہوا۔ ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دھماکے سے اے این پی

پڑھیں:

نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک

دھماکہ لال قلعہ گیٹ نمبر ایک کے قریب گاڑی میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی
6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی،دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری ،بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں ہوا ،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جن کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری خودکش دھماکا: حملہ آور کو لانے والا موٹرسائیکل رائیڈر گرفتار
  • نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • اسلام آباد کچہری کے باہر کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، ایک افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • اسلام آباد: جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
  • اسلام آباد جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، وکلاء اور سائلین زخمی
  • دہلی لال قلعہ دھماکا: عینی شاہدین اور سرکاری بیانیے میں تضاد، اصل سچ کیا ہے؟
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
  • فاسٹ بولر نسیم شاہ کےحجرے پر فائرنگ، گاڑی کو نقصان پہنچا
  • نئی دہلی ،میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ