مرکزی مسلم لیگ کے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
سٹی 42: مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد کر لیا۔
16 یونین کونسلز میں پولنگ پُرامن، منظم اور شفاف رہی، جہاں مرد و خواتین کیلئے الگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ اس مرحلے میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 16 صدور منتخب ہوئے۔
انتخابی سرگرمیوں کے دوران پنجاب کے صدر چودھری سرور، صدر وسطی پنجاب چودھری حمیدالحسن گجر، چیف الیکشن کمشنر پارٹی انجینئرحارث ڈار ،صدر لاہور انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مختلف پولنگ کیمپس کا دورہ کیا۔ پولنگ کی نگرانی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔
وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی
ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد نیک گجر اور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حکومت کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ مقامی نمائندوں سے اختیارات چھین کر افسر شاہی کو بااختیار بنانے کی کوشش ہے، جو عوام دشمن اور غیر جمہوری اقدام ہے۔
پارٹی قیادت نے کارکنان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفاف، جمہوری اور گراس روٹ لیول کا نظام ہی مرکزی مسلم لیگ کی اصل پہچان ہے، اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے۔
ژوب؛ مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا روایتی کھیلوں کا انعقاد ’کھیڈاں لاہور دیّاں‘
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے حکومتِ پنجاب کے روایتی کھیلوں کے فروغ اور احیاء کے وژن کے تحت تاریخی شالامار باغ میں بھرپور اور رنگا رنگ سرگرمی ’کھیڈاں لاہور دیّاں‘ کا انعقاد کیا۔ اس سرگرمی میں شاندار عوامی شرکت دیکھنے میں آئی، جہاں تقریباً 450 بچوں اور والدین نے روایتی پنجابی کھیلوں کی متنوع سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پنجاب کی ثقافتی و تفریحی روایات سے جوڑنا اور تاریخی مقامات کو کمیونٹی سرگرمیوں کے لیے پُرکشش جگہوں میں تبدیل کرنا ہے۔ اس سرگرمی میں مختلف روایتی کھیل بھی شامل تھے، جن میں لڈو، کیرم بورڈ، شطرنج، پٹھو گرم، بنتے، لٹو، بوریاں دوڑ، رَسہ کشی، بندر کلا، کلکّی اورکوکلا چھپاکی شامل تھے، جنہوں نے بچوں کو روایتی کھیل کھیلنے کی خوشی کو دوبارہ محسوس کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس موقع کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے معروف بچوں کے ملبوسات کے برانڈ بچہ پارٹی کی جانب سے بچوں میں گفٹ ہیمپرز بھی تقسیم کیے گئے، جس سے سرگرمی کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نجم الثاقب نے کہا کہ والڈ سٹی آ ف لاہور اتھارٹی، حکومتِ پنجاب کے روایتی کھیلوں کے احیاء کے وژن کو آگے بڑھانے اور نئی نسل کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جوڑنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’کھیڈاں لاہور دیّاں‘ جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ہم بامقصد تفریحی مواقع فراہم کرتے ہوئے پنجاب کے ثقافتی ورثے کا جشن منا رہے ہیں۔ نجم ثاقب کا کہنا تھا کہ ہم بچہ پارٹی کے تعاون کے مشکور ہیں جنہوں نے اس سرگرمی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔