بھارت نے مبینہ طور پر آبی دہشت گردی کرتے ہوئے اچانک دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 58 ہزار 300 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے جان بوجھ کر ڈیم خالی کیے تاکہ پاکستان کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا جا سکے، جبکہ بعد ازاں یہی ڈیم دوبارہ بھر کر بہاؤ کو صفر تک لانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق آج صبح 6 بجے تک ہیڈ مرالہ اور دیگر مقامات پر پانی کی صورتحال میں واضح اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں دریائے سندھ کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک رہا، جبکہ منگلا میں دریائے جہلم کی آمد 3 ہزار 400 اور اخراج 35 ہزار کیوسک رہا۔ترجمان کے مطابق چشمہ بیراج میں آمد 32 ہزار 400 اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں آمد 63 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں آمد و اخراج 7 ہزار 400 کیوسک ہے۔ریزروائرز میں پانی کی موجودہ ذخیرہ گاہوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ تربیلا میں پانی کی سطح 1490.

27 فٹ اور ذخیرہ 26 لاکھ 68 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ منگلا میں سطح 1212.10 فٹ اور ذخیرہ 50 لاکھ 51 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ریزروائر میں سطح 646.60 فٹ اور ذخیرہ 1 لاکھ 97 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مجموعی طور پر تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 79 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ پانی کی آمد و اخراج کا ڈیٹا گزشتہ 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ کے مطابق ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہزار ایکڑ فٹ اور اخراج کے مطابق پانی کا پانی کی

پڑھیں:

ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔

عظمٰی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا ہے، پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بنیان مرصوص کے سپہ سلار پر فضول گوئی دراصل بانیٔ پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے۔

عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔

عظمٰی بخاری نے یہ بھی کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری
  • بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا
  • بھارت کی خوفناک آبی دہشت گردی، دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا
  • بلوچستان میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
  • بلوچستان میں شدید سردی کی لہر، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کی پیشگوئی جاری کر دی
  • بدین ڈگری کالج میں آلوہ پانی کی فراہمی، ہزاروں بچے متاثر ہونے لگے
  • ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • راوی آلودہ، پانی زراعت کے قابل نہیں : مصدق ملک
  • راوی کا پانی زراعت کے لیے قابل استعمال کیوں نہیں رہا؟ مصدق ملک نے وجہ بتادی