امریکا میں تباہ کن برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان سے متاثر ہو گئی ہیں، جہاں دو فُٹ سے زائد برف نے عمارتوں، گھروں اور سڑکوں کو سفید چادر میں ڈھانپ دیا ہے۔
مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نیو یارک، الینوائے، مشی گن اور الاسکا شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں نومبر کے مہینے میں سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جہاں ائیرپورٹ پر 8.
محکمہ موسمیات نے مزید برفباری، یخ بستہ ہواؤں اور تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ کینساس، نیبراسکا، پینسلوینیا، نیو جرسی اور مشرقی ساحلی ریاستیں بھی برفانی طوفان کی زد میں آنے کا امکان ہے، جہاں 6 انچ یا اس سے زائد برف پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں بھی آئندہ ہفتے شدید برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا، مرینہ خان
کراچی (نیو ڈیسک) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا۔مرینہ خان نے حال ہی میں پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے کچھ یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ ذاتی مشکلات بھی شیئر کیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے، ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا بہت مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ لوگ باآسانی انہیں پہچان لیتے تھے۔
انہوں نے خاص طور پر ڈراما سیریل دھوپ کنارے کا ذکر کیا، جو بہت مقبول ہوا، اس کے نشر ہونے سے قبل معروف اداکار بہروز سبزواری نے انہیں ایک عوامی جگہ پر پان کھاتے دیکھ کر مذاق میں کہا تھا کہ ابھی تو بہت مزے سے کھا رہی ہو، دیکھوں گا کہ ڈراما نشر ہونے کے بعد کیسے کھاؤ گی۔
اداکارہ نے کہا کہ بہروز سبزواری بالکل درست کہہ رہے تھے کیونکہ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد عوامی جگہوں پر جانا اور بھی مشکل ہوگیا تھا، لیکن انہوں نے پھر بھی کہیں جانا نہیں چھوڑا تھا۔
مرینہ خان نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے کے فوری بعد ان کے کیریئر کے عروج کے وقت انہیں ایک خوفناک طبی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، ان کے آدھے چہرے پر فالج ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے وہ اس حصے کو صحیح سے حرکت نہیں دے پا رہیں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں عوامی مقامات پر جانے سے منع کیا تھا، لیکن انہوں نے عوامی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی معمول کے مطابق گزاری اور اس دوران شادیوں اور دیگر تقریبات میں بھی شرکت کرتی رہیں۔