data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جہاں عمارتیں، گھروں کی چھتیں اور سڑکیں دو فٹ سے زائد برف تلے دب گئی ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں برفباری جاری ہے۔ نیویارک، الینوائے اور مشی گن میں ہر طرف سفیدی چھا گئی جبکہ الاسکا میں شدید برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ یا شدید تاخیر کا شکار ہوئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں نومبر کے مہینے میں برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ شکاگو کے ایئرپورٹ پر اب تک 8.

4 انچ برف ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر سے چلیں۔

امریکی محکمۂ موسمیات نے آج سے ملک کے وسیع علاقوں میں مزید بارشوں، یخ بستہ ہواؤں اور برفباری کے نتیجے میں سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ کینساس، نیبرسکا اور مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کا خطرہ موجود ہے، جبکہ پینسلوینیا اور نیوجرسی میں بھی بھاری برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں 6 انچ یا اس سے زیادہ برف پڑنے کا امکان ہے۔

ادھر برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف حصوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایشیائی ممالک میں طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا قہر، ایک ہفتے میں 1100 سے زائد ہلاک

ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جہاں سمندری طوفان، شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ہفتے کے دوران 1100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ لاکھوں لوگ متاثر اور ہزاروں اپنے گھروں سے بے دخل ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ شدید تباہی کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سری لنکن صدر انورا کمارا نے اس تباہی کو 2004 کے ہولناک سونامی سے بھی زیادہ نقصان دہ قرار دیا ہے۔

عالمی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں بچے اسکول نہیں جا پا رہے۔

جنوبی تھائی لینڈ میں تقریباً 76 ہزار بچے تعلیمی سرگرمیوں سے دور ہیں جبکہ انڈونیشیا میں ایک ہزار سے زائد اسکول یا تباہ ہو چکے ہیں یا بند ہیں، بعض کو ایمرجنسی شیلٹرز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نفسیاتی اور حفاظتی امداد کی فوری ضرورت ہے، جبکہ جاری بارشوں کے باعث حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر بھارتی ریاست تامل ناڈو بھی سمندری طوفان دتوا سے متاثر ہے، جہاں چنائی میں شدید بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں تباہ کن برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • ایشیائی ممالک میں طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا قہر، ایک ہفتے میں 1100 سے زائد ہلاک
  • بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار
  • سافٹ ویئر میں بڑی خرابی‘ دنیا بھر میں سیکڑوں پروازیں منسوخ
  • شکاگو: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • سافٹ ویئر میں بڑی خرابی، دنیا بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ
  • فلاڈیلفیا: ایئر پورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں تاخیر کا شکار
  • سائیکلون ڈِٹوا کی تباہ کاری، تامل ناڈو میں پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے بند
  • فلاڈیلفیا کے ایئرپورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں تاخیر کا شکار