پنجاب حکومت، ٹرانسپوٹرز مذاکرات کامیاب، وہیکل آرڈیننس پر عملدرآمد معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے مذاکرات کے بعدہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے،ٹرانسپوٹرز سےمذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نےپنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
خیال رہےکہ ٹرانسپورٹرز نے آج بھاری جرمانوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی،ٹرانسپورٹرز نےبھاری جرمانوں اور مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور میں شمال مغربی ہوائوں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافہ
صوبائی دارالحکومت لاہور میں شمال مغربی ہوائوں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافہ ہونے پر پنجاب حکومت نے شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے اور اینٹی سموگ پلان مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام ادارے 24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں اور فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے سائنسی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کی سائنٹفک میپنگ کے ذریعے مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے جبکہ حکومتی اقدامات سے آئندہ دنوں میں واضح بہتری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق شمال مغربی ہوائوں کے باعث آلودگی کی آمد میں اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم حکومتی ریگولیشنز میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا رہی، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے ڈرون سرویلنس اور گرانڈ ٹیموں کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔وزیراعلی کی ہدایات پر ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ، وارننگ سسٹم اور فوری رسپانس یونٹس کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے، سموگ کنٹرول مشینری، واٹر بازرز اور انسپیکشن ٹیموں کو بھی لاہور میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے شہریوں خصوصاً حساس افراد کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال بڑھائیں، پانی زیادہ پئیں اور سانس میں تکلیف کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے اور عوامی تعاون سے صورتحال مزید بہتر ہو گی۔