کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان ادائیگی کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، تنازع ایک بار پھر عدالت میں پہنچ گیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے نیو جام صادق برج کی تعمیر کے دوران کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کی منتقلی کے تنازعے سے متعلق درخواست پر تعمیرات کو گرانے سے روک دیا۔

ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو نیو جام صادق برج کی تعمیر کے دوران کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کی منتقلی کا  تنازعہ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر ایان میمن نے موقف دیا کہ کسی بھی منصوبے کی تعمیر سے قبل یوٹیلیٹی انفراسٹرکچر کی منتقلی کی جاتی ہے۔

کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان انفراسٹرکچر کی منتقلی کے لئے معاہدہ طے پایا تھا۔ کے الیکٹرک کے پول کو نقصان پہنچنے سے مہران ٹاؤن اور اطراف تین روز تک بجلی کی فراہمی معطل رہی، کانٹریکٹر کےچیک باؤنس ہوگئے ہیں۔

انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے سے انڈسٹریل ایریا و دیگر علاقے متاثر ہونگے۔ عدالت نے کے الیکٹرک کا انفراسٹرکچر محفوظ رکھتے ہوئے پرانی تعمیرات کو گرانے سے روک دیا، عدالت نے ڈی جی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انفراسٹرکچر کی منتقلی کے الیکٹرک کے کانٹریکٹر کے

پڑھیں:

عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کا معاملہ، محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق اس دوران  وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات بھی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے تھے۔ محسن نقوی نے کہا تھا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے پروپیگنڈا کرنیوالے پاکستانی شہریوں کیخلاف ٹھوس شواہد بھی برطانوی ہائی کمشنر کو فراہم کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ محسن نقوی نے مبینہ ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنیوالے میجر (ر) عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کیلئے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 2 روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی تھی، جس میں پاک برطانیہ  تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور  پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ  برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
 
ذرائع کے مطابق اس دوران  وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات بھی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے تھے۔ محسن نقوی نے کہا تھا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے پروپیگنڈا کرنیوالے پاکستانی شہریوں کیخلاف ٹھوس شواہد بھی برطانوی ہائی کمشنر کو فراہم کیے تھے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کیلئے مسئلہ ہے، جس کا تدارک ضروری ہو چکا ہے۔
 
محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے، جہاں وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔
 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والا بیٹا سزائے موت کا مستحق قرار
  • راولپنڈی: لین دین تنازع پر والد کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت سنادی گئی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی لندن پہنچ گئے ہیں، اہم ملاقاتیں متوقع
  • عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کا معاملہ، محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے
  • کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنیکا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا
  • کراچی ائیرپورٹ پر 25 مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب کے پاس پہنچ گیا
  • کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا
  • کے الیکٹرک کو پرانے واجبات کی وصولی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست مسترد
  • اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست خارج