ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور نادرا کا اشتراک؛ نوزائیدہ بچوں کی پیدائش کے دن ہی نادرہ میں رجسٹریشن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : نادرا سے نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ، اب پیدائش کے دن ہی رجسٹریشن کی جائے گی۔
پنجاب کے محکمہ بلدیات نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں پیدا ہونے والے تمام نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے دن ہی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں رجسٹر کیا جائے گا۔یہ اقدام ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور نادرا کے اشتراک سے کیا گیا ہے تاکہ نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کا عمل مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
میونسپل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد رجسٹریشن میں تاخیر ختم کرنا اور پیدائش کے دن ہی بچوں کے بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ (B-Form/CRC) جاری کرنا ہے۔نادرا کی جانب سے کہا گیا B-Form یا Child Registration Certificate (CRC) ہر بچے کے لیے لازمی ہے اور اس کے بغیر بچے کے لیے پاسپورٹ، بورڈ امتحانات یا دیگر قانونی عمل ممکن نہیں ہیں۔
ب فارم کے لیے والدین کا NIC یا NICOP ہونا ضروری ہے اور رجسٹریشن کے لیے یونین کونسل سے پیدائش کا دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہوتا ہے۔B-Form کے لیے نئے قواعد کے مطابق تین سال تک کے بچوں کے لیے فوٹو یا بایومیٹرک ڈیٹا فراہم کرنا ضروری نہیں اور تین سے دس سال کے بچوں کے لیے فوٹو اور جہاں دستیاب ہو آئی رس اسکین لازمی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اس کے علاوہ دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے فنگر پرنٹس، فوٹو اور آئی رس اسکین لازمی ہوں گے اور ہر بچے کے لیے علیحدہ CRC جاری کیا جائے گا جس کی مخصوص مدت ہوگی۔
یہ اقدام نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کی مکمل کاری کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نوزائیدہ بچوں کی پیدائش کے دن ہی کے بچوں کے کے لیے
پڑھیں:
جیکب آباد،ڈسٹرکٹ جیل میں پبلک ہیلتھ کا آر او پلانٹ غیر فعال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-11-15
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد ڈسٹرکٹ جیل میں پبلک ہیلتھ کا آر او پلانٹ عرصے سے غیر فعال ،قیدی کھارا پانی استعمال کرنے پر مجبور ،پیٹ کے امراض میں قیدیوں کے مبتلا ہونے کی شکایات،رواں مالی سال2025-26ء میں آر او پلانٹ واٹر اور سیوریج منصوبوں کی دیکھ بھال پر 3 کروڑ79لاکھ78ہزار سے زائد خرچ کیے گئے فنڈز کرپشن کی نذر ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ڈسٹرکٹ جیل میں پبلک ہیلتھ کے آر او پلانٹ سے عرصے سے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث جیل کے قیدی کھارا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں کھارے پانی کے استعمال کے وجہ سے قیدیوں کے بیمار ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیںقیدی پیٹ کے امراض میں بڑی تعداد میں مبتلا پائے جاتے ہیں،آر او پلانٹ کو فعال کرنے کے لیے جیل حکام سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیںجبکہ آر او پلانٹ کی دیکھ بھال کے لیے مقرر عملہ بھی ڈیوٹی سے غائب اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کررہا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کی بجٹ سے ہر ماہ لاکھوں روپے نکال کر افسران آپس میں بندربانٹ کرلیتے ہیںرواں مالی سال 2025-26ء میں آر او پلانٹ واٹر اور سیوریج منصوبوں کی دیکھ بھال پر 3 کروڑ79لاکھ78ہزار سے زائد خرچ کیے گئے ہیں لیکن متعدد دیہی علاقوں میں واٹر اور سیوریج منصوبوں سمیت آر او پلانٹ غیر فعال بتائے جاتے ہیں۔