ایل این جی ایکسپورٹ کا آغاز: پاکستان کا بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑا قدم
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان یکم جنوری سے بین الاقوامی منڈیوں میں اضافی ایل این جی کی فروخت شروع کر دے گا۔علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان قطر اور اطالوی فرم ای این آئی سے ایل این جی درآمد کر رہا ہے لیکن حالیہ مہینوں میں بجلی کی پیداوار میں گیس کے استعمال میں کمی کی وجہ سے اضافی گیس موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں حکومت درآمد کی ہوئی مہنگی گیس کو گھریلو صارفین کی طرف موڑنے پر مجبور ہے جس سے گیس سیکٹر میں گردشی قرضہ بڑھ گیا اور تقریباً 1ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا۔ علی پرویز ملک نے بتایا کہ یکم جنوری سے ہم اس اضافی گیس کو بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کریں گے اور اس سے ہونے والے نقصان کو محدود کرتے ہوئے اپنا بوجھ کم کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں غیر معیاری گیس سلینڈروں کے استعمال کو ختم کرنے کا عوامی مطالبہ کیا گیا تھا جس پر اب توجہ دی گئی ہے۔ علی پرویز ملک نے بتایا کہ 2 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ نئے گیس کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں اور سردیوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ حکومت گردشی قرضے پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ ایک ترک پٹرولیم کمپنی اسلام آباد میں اپنا دفتر کھولنے والی ہے جس سے پاکستانیوں کے لیے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ علی پرویز ملک نے مزید بتایا کہ درآمدی تیل اور گیس پر انحصار کم کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے آذربائیجان کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ماچیکے سے تھالیان تک ایک نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جبکہ تیل سے بجلی کی عالمی سطح پر توانائی کی منتقلی کو بھی قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔ علی پرویز ملک نے بتایا کہ پاکستان میں تانبے کی تلاش پر کام تیزی سے جاری ہے، جس سے جلد ہی 3.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی پرویز ملک نے بین الاقوامی نے بتایا کہ کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔