پنجاب میں 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان، 35 کروڑ روپے کے جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات نہیں بنائے جا رہے، تاہم والدین کیخلاف 279 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر مقدمہ کے بجائے چالان کو ترجیح دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ 120 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ای چالان جاری کرتے ہوئے 35 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ لاہور میں 51 ہزار سے زیادہ چالان جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر 19 ہزار مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات نہیں بنائے جا رہے، تاہم والدین کیخلاف 279 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر مقدمہ کے بجائے چالان کو ترجیح دی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیے گئے
پڑھیں:
ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز، کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی اشیا ضبط
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اورماڑہ، کھرکھیرا اور حب میں اسپیشل اسمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی مشترکہ کارروائیوں میں منشیات، ممنوعہ اشیا، اسمگل شدہ زرعی پیداوار اور غیر قانونی ایرانی تیل و ڈیزل ضبط کیے گئے۔
ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے مطابق خرکھیرا اور وندر چیک پوسٹوں پر ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اسی دوران خرکھیرا چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے 7 کروڑ روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔
اسپیشل اسکواڈ نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر تقریباً 76 ٹن اسمگل شدہ انار لے جانے والے چار ریفریجریٹڈ کنٹینرز ضبط کیے، جن کی نیلامی سے قومی خزانے میں تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔ مزید برآں، اورماڑہ میں 14 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی تیل لے جانے والی مسافر بسیں روکی گئیں اور حب کے علاقے باوانی میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر 10 ہزار 650 لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لیا گیا۔
اسی طرح ایف سی یو خضدار نے اسمگل شدہ پوست کے بیج لے جانے والا ایک ہینو ٹرک ضبط کیا، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ کارروائیاں ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔