پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
پارلیمنٹ کا آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا۔
جاری کردی ایجنڈے کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن کا بل اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق بائیلوجیکل اور مہلک ہتھیاروں کے کنونشن سے متعلق بل اور پاکستان انسٹیٹوٹ برائے مینجمنٹ سائنسز اور ٹیکنالوجی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اقلیتی حقوق کمیشن بل پیش کریں گے۔ صدر کی جانب سے واپس بھیجے گئے اقلیتی حقوق کمیشن بل کو دوبارہ زیرِ غور لایا جائے گا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ایمپلائز ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ سید نوید قمر سیکریٹریٹ ایمپلائز ایکٹ ترمیمی بل پیش کریں گے۔
نیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد بل بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔ رکنِ قومی اسمبلی ارم حمید دو اہم بل پیش کریں گی۔
اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل آج مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ طاہرہ اورنگزیب اخوت انسٹیٹیوٹ 2023 بل پیش کریں گی۔ ۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں اہم قانون سازی کے علاوہ ملک میں امن و امان اور سلامتی کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس بل پیش کریں جائے گا پیش کیا
پڑھیں:
پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا.
پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سپیکر سردار ایاز صادق@NAofPakistan pic.twitter.com/cJ7CKLzBmW
— Sardar Ayaz Sadiq (@AyazSadiq122) December 1, 2025
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے اور آئین کی بالا دستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں۔
اسپیکر نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پارلیمنٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی ہے، تاہم اپوزیشن نے اسے آئین پر حملہ قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ سازش سردار ایاز صادق وی نیوز