سٹی 42: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے  مذاکرات کے بعد ملک بھر میں گڈز اڈے کھولنے کا اعلان کردیا ۔
صدر آل پاکستان  گڈز ٹرانسپورٹرزنبیل محمود طارق نے بتایا کہ  صوبائی وزیربلال اکبرکی جانب سےآرڈیننس بارےکمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔کمرشل گاڑیوں کےڈرائیورزپرخلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آرنہیں ہوگی۔
کمرشل گاڑیوں کے چالان پر پرانے جرمانے ہوں گے ۔
ریویو کمیٹی حکومتی ٹیم کیساتھ مل کر مسائل کا حل نکالے گی۔
 

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ٹرانسپورٹرز کا آج پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-08-23
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت ) ٹرانسپورٹرز نے بھاری ٹریفک جرمانوں کے خلاف کل احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹرز نے کل پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیاہے، چیئرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج تمام بس اڈے بندرکھیں گے۔ چیئرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عرفان نیازی کاکہنا ہے کہ پہیہ جام پنجاب بھر میں ہوگا جو غیر معینہ مدت تک ہو سکتا ہے، حکومت ہماری پریشانی سمجھے اور خود بھی بحران سے نکلے،25 ہزار کمانے والے موٹرسائیکل سوار کو 2ہزار جرمانہ ناانصافی ہے۔ راولپنڈی میں ترمیمی ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ شہر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پاکستان متحدہ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی اعلان کردہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر شکیل قریشی کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام اڈے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی نئی شرح قابلِ مذمت ہے اور یہ فیصلے ٹرانسپورٹروں پر غیر ضروری بوجھ ہیں۔انہوں نے کسٹمز قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو ’’ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل‘‘ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے ظالمانہ قوانین فوراً واپس لے۔ شکیل قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے اور پھر قانون سازی کرے۔ شکیل قریشی نے واضح کیا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، ٹرانسپورٹ بحال نہیں کی جائے گی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
  • پنجاب حکومت، ٹرانسپوٹرز مذاکرات کامیاب، وہیکل آرڈیننس پر عملدرآمد معطل
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، پہیہ جام ہڑتال ختم
  • پنجاب، بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، شہری پریشان
  • ٹرانسپورٹرز کا آج پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
  • بھاری جرمانوں کے خلاف آج پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا غیر معینہ مدت کیلیے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
  • پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
  • راولپنڈی: بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان