بگ باس 19 کا بڑا فائنل اختتام پذیر ہوگیا جس میں گورَو کھنّا نے 15 ہفتوں پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اتوار کی شب ہونے والے فائنل میں میزبان سلمان خان نے گورَو کھنّا کو فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں ٹرافی، 50 لاکھ روپے انعامی رقم اور ایک نئی کار سے نوازا۔ فرحانہ بھٹ رنر اپ رہیں۔

فائنل میں پہنچنے والے پانچ حتمی امیدواروں میں گورَو کھنّا، فرحانہ بھٹ، پرنیت مورے، تانیا مِتّل اور امال ملک شامل تھے۔

گورَو نے اپنی بردباری، تحمل اور باوقار رویے کے ذریعے فیورٹ قرار دیے جانے والے امیدواروں کو پیچھے چھوڑا جن کی تعریف سلمان خان بھی بارہا کرتے رہے۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ گورَو کھنّا اس سے قبل 2025 کا ’سیلیبریٹی ماسٹر شیف‘ ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں اور 20 لاکھ روپے انعام حاصل کرچکے ہیں۔

وہ ڈرامہ سیریل ’’انُوپما‘‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔ بگ باس 19 کی جیت کے بعد توقع ہے کہ وہ ٹیلی ویژن انڈسٹری کے پسندیدہ ترین ستاروں میں مزید مضبوط مقام حاصل کرلیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گور و کھن ا

پڑھیں:

قتل کیس، راولپنڈی کی عدالت نے مجرم عمران خان کو سزا ئے موت سنا دی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ دھمیال کے علاقے میں پیش آنے والے مشہور قتل کیس میں عدالت نے مجرم عمران خان کو سزائے موت سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مجرم پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔

عدالت کے مطابق مجرم نے دشمنی کے باعث نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے نکلنے والے شخص کو قتل کیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بگ باس 19 اپنے اختتام کو پہنچا، جیتنے والے گورو کھنّہ کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون کا ٹائٹل جیت لیا
  • ڈھکن تو سب ہٹائے جائیں گے
  • 35ویں نیشنل گیمز میں سندھ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
  • قتل کیس، راولپنڈی کی عدالت نے مجرم عمران خان کو سزا ئے موت سنا دی
  • کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو ہرا کر قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کر لی
  • قائداعظم ٹرافی 2025، کراچی بلیوز نے ٹائٹل جیت لیا
  • آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا
  • امپائر کیساتھ بحث، آئی سی سی نے فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا