نیوزی لینڈ کے 3 اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے تین اہم کھلاڑی انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیسٹ سے باہر ہونے والوں میں کیوی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہینری، ناتھن اسمتھ اور آل راؤنڈر مچل سینٹنر شامل ہیں۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر فرائض انجام دینے والے گلین فلپس کو باقاعدہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اسی طرح، پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں فرائض نبھانے والے ڈیرل مچل کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیرل مچل مڈل آرڈر میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔
وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل پہلے ہی کرائسٹ چرچ میں پہلے دن بیٹنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہونے کے بعد ویلنگٹن کے لیے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
تجربہ کار بلے باز ٹام بلنڈل کی جگہ مچل ہیے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
کیوی بورڈ نے اسکواڈ میں فاسٹ بولر کرسٹین کلارک کو بھی شامل کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے باہر
پڑھیں:
ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا کا بدستور پہلا نمبر، انگلینڈ کی تنزلی
کراچی:آسٹریلیا نے برسبین میں دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے مات دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔
دوسرے ٹیسٹ میں فتح سے آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2025-27) میں خود کو ناقابل تسخیر بنائے رکھا۔
کینگروز اب تک نئے دورانیے کے تمام پانچوں میچز میں کامیاب رہا ہے جبکہ انگلش ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ساتویں نمبرپر چلی گئی۔
ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔
جنوبی افریقا حسب سابق دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے، چھٹا نمبر نیوزی لینڈ کے قبضے میں آگیا ہے۔