انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم غیر ذمہ دار اور بے کار ہے۔

جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میکلم سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ماڈرن ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے، ہمیں اب انہیں سننا بند کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ برسبین میں ایک ڈرؤانا شو پیش کیا گیا، اس آسٹریلوی ٹیم کو ہرایا جانا چاہیے تھا، اب انگلینڈ کو معجزے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جیت نہیں سکتی، وہ اس ایشیز سیریز کی 4 برس سے پلاننگ کر رہے تھے لیکن اب وہ کر کیا رہے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوئی رکن اپنے کیمپ کے علاوہ کسی کی سننے کے لیے تیار نہیں ہے، ٹیسٹ کرکٹ تبدیل ہو گئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ہی مادڑن ڈے ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے۔

جیفری بائیکاٹ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ کا ہر سپورٹر یہ جاننا چاہتا ہے کہ ہیری بروک کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، ہیری بروک آسٹریلیا کی پچز پر اپنے پیروں کو حرکت میں ہی نہیں لا رہا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایشیز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز ہار چکی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انگلینڈ کرکٹ ٹیم جیفری بائیکاٹ نے کہا

پڑھیں:

وکلا کی ہڑتال یا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

پشاور ہائیکورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال میں وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیشی سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشز کا ہڑتال پر وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیش نہ ہونے سے روکنے کا عمل غیر قانونی ہے۔

ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کا آرٹیکل 4,8 اور 10A شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے، وکلا کی ہڑتال کے باعث ہزاروں کے تعداد میں زیر سماعت مقدمات ملتوی ہو جاتے ہیں اور اس کا سرکاری خزانے پر مالی بوجھ پڑتا ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ خیبر پختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالتوں کے یومیہ 5 کروڑ 70 لاکھ روپے ضائع ہوتے ہیں۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ وکلا ہڑتال یا بائیکاٹ کی بجائے احتجاج کے لیے مہذب طریقوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ وکلا بازوں پر کالی پٹی، بینرز آویزاں اور پر امن اجلاس منعقد کرسکتے ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ایڈینشل رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ اس گائیڈ لائن فیصلے کو صوبہ بھر کی عدالتوں اور وکلا کو ارسال کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا کا بدستور پہلا نمبر، انگلینڈ کی تنزلی
  • ایشز: دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی
  • آسٹریلیا کی دوسری فتح: انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست، ایشیز میں 0-2 برتری
  • برسبین ٹیسٹ میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • 2025 ٹیسٹ کرکٹ، پاکستانی ٹیم بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی
  • شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ
  • شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ
  • پشاور ہائی کورٹ: وکلا کی ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ غیر قانونی قرار
  • وکلا کی ہڑتال یا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ