ایس آئی یوٹی کی پہلی ہیلتھ کیئرپرمبنی ویب سیریز کاانعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے پاکستان کی پہلی ہیلتھ کیئر پر مبنی ویب سیریز “Precision Meets Purpose” کا شاندار پریمیئر نیوپلیکس سنیما کراچی میں کیا۔ یہ منفرد اور پُراثر سیریز حقیقی مریضوں کے سفر کو اجاگر کرتی ہے۔ وہ افراد جو ایس آئی یو ٹی میں انتہائی پیچیدہ اور خطرناک بیماریوں کے ساتھ پہنچتے ہیں اور جدید روبوٹک سرجریز کے ذریعے اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لاتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ ویب سیریز ناصرف مریضوں کی اصل کہانیوں پر مبنی ہے بلکہ یہ ملک بھر میں صحت کے مساوی سہولیات کے بارے میں ایک اہم قومی مکالمہ کو بھی جنم دیتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اس پیغام کو مضبوطی سے اجاگر کرنا ہے کہ جدید، عالمی معیار کے علاج ہر ضرورت مند انسان تک بلا امتیاز، بالکل مفت اور عزت نفس کے ساتھ پہنچنے چاہییں۔ یہی وہ بنیادی فلسفہ ہے جس پر ایس آئی یو ٹی برسوں سے عمل پیرا ہے۔ اسی تسلسل میں ادارے کی سائنسی جدت، جدید ٹیکنالوجی کے بروقت استعمال اور بہترین طبی خدمات کا سفر آج بھی اسی جذبہ کے ساتھ جاری و ساری ہے اور روبوٹک سرجری کے شعبے میں بھی یہ ادارہ ملک کا ایک نمایاں ترین سینٹر آف ایکسیلینس بن چکا ہے۔ اس ڈاکیومنٹری میں ایس آئی یو ٹی کے بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر ادیب رضوی نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائنس جامد نہیں بلکہ متحرک ہے، اس لیے ایس آئی یو ٹی کو ہمیشہ نئی سمتوں اور نئی ٹیکنالوجیز پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔ اگر ہم عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور نئی سرحدوں کو دریافت کرتے رہیں تو ہم مسلسل سیکھتے رہیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ا ئی یو ٹی کے ساتھ
پڑھیں:
بھار ت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کوشکست دے کر سیریز بھی جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وشاکاپٹنم: بھارت نے جنوبی افریقا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
بھارتی شہر وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے لیے فیصلہ کن میچ میں بھارت نے 20 میچز کے بعد بالآخر ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 47.5 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹیمبا باووما 48، ڈیوالڈ بریوس 29، میتھیو برٹزکے 24، مارکو جینسن 17، کوربن بوش 9، اوٹنیل بارٹمن 3، ایڈن مارکرم 1، لُنگی اینگیڈی 1 اور رائن رکلٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔کیشو مہاراج 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور رویندر جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں بھارت کی ٹیم نے 271 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یشسوی جیسوال 116 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ویرات کوہلی نے 65 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ روہت شرما 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پروٹیز کی جانب سے کیشو مہاراج نے 1 وکٹ حاصل کی۔