data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کا ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

برسبین میں جاری میچ میں انگلینڈ نے جو روٹ کی عمدہ سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 334 رنز اسکور کیے۔ جواب میں آسٹریلیا نے 511 رنز بنا کر 177 رنز کی برتری حاصل کی۔

اس اننگز میں آسٹریلوی بیٹرز نے غیر معمولی کارنامہ انجام دیتے ہوئے تمام 11 کھلاڑیوں نے ڈبل فیگرز میں اسکور کیا — جو ایشز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا یہ کارنامہ 1948 میں بھارت اور 1992 میں سری لنکا کے خلاف سر انجام دے چکی ہے، لیکن 1882 سے شروع ہونے والی ایشز میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ آسٹریلیا کے تمام بیٹرز کم از کم 10 رنز تک پہنچے۔

واضح رہے کہ تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا لیے تھے اور اسے اب بھی 43 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.2 ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفرآباد: مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مظفر آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر دور تھا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کی دوسری فتح: انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست، ایشیز میں 0-2 برتری
  • آسٹریلوی ٹیم نے ایشیز سیریز میں منفرد ریکارڈ بنالیا
  • برسبین ٹیسٹ میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.2 ریکارڈ
  • آسٹریلیا میں نا بالغ بچوں کے اکائونٹ معطل
  • ایشیز: آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 511 رنز بناکر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی
  • ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی شاندار بیٹنگ، کیویز کی فتح ڈرا میں بدل گئی
  • سکھر ،کھیلوں کے میدان میں غیرقانونی قائم لنڈا بازار سے شہری خریداری کرنے میں مصروف ہیں
  • بھارتی کرکٹ ٹیم ایک روزہ میچز میں مسلسل 20 ٹاس ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی