اُرمیلا سے محبت؛ ہدایتکار رام گوپال ورما کی پہلی بار لب کشائی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
بالآخر وہ دن آ ہی گیا جب بالی ووڈ کے بے باک ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات پر کھل کر بات کردی۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں جب رام گوپال ورما سے بار بار پوچھا گیا کہ آخر 90 کی دہائی میں ارمیلا کے ساتھ اتنی کیمسٹری کیوں تھی؟
تو انھوں نے زیر لب مسکراتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ ارمیلا سب سے ورسٹائل اداکارہ تھیں۔ اسی لیے ان کے ساتھ زیادہ فلمیں کیں۔
اس موقع پر رام گوپال ورما نے الٹا صحافی سے سوال کردیا کہ میں نے تو امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کافی کام کیا لیکن اس پر نہ کوئی افواہ بنتی ہے اور نہ سوال ہوتا ہے۔
یاد رہے رام گوپال ورما نے رنگیلا اور ستیا سے لیکر اپنی بلاک بسٹر فلموں میں بطور ہیروئن ارمیلا کا ہی انتخاب کیا۔
جس سے یہ تاثر جانے لگا تھا کہ شاید رام گوپال ورما شاید اداکارہ ارمیلا کے محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دونوں کے درمیان رومانس پروان چڑھ رہا ہے۔
یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ رام گوپال ورما کے لیے یہی بات سری دیوی کے لیے بھی کہی جاتی رہی ہے۔
ایک وقت ایسا بھی تھا جب رام گوپال ورما کی فلموں میں سری دیوی لازمی حصہ ہوا کرتی تھیں اور دونوں کے بارے یہی گوسپ اُس وقت بھی ہوئی تھیں۔
تاہم رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ جب کسی کے ساتھ آپ کے کام کرنے کی کیمسٹری بن جاتی ہے تو ایک اچھی ٹیم ورک ریلیشن بنتا ہے جس سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رام گوپال ورما کے ساتھ
پڑھیں:
صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
نامور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کرانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔
ویڈیوز میں اداکارہ کو مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد متعدد صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی بہترین ہوتی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’خود کو اتنی اذیت دینے کی کیا ضرورت ہے؟‘ جبکہ وقار علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک فنکار کو ہمیں خوش کرنے کے لیے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے‘۔
@sabafaisall @iqraisha ♬ original sound – ????دوسری جانب صبا فیصل کے مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے کاسمیٹک پراسیجرز کروانا کسی صورت غلط نہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر ہمارے پاس اتنے وسائل ہوتے تو ہم بھی یہ سب کرواتے‘۔
صبا فیصل ماضی میں بھی اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ بہتر اور پرکشش نظر آنے کے لیے مختلف میک اپ اور بیوٹی پروسیجرز کا سہارا لیتی ہیں۔ ان کے مطابق ایسے ٹریٹمنٹس کروانے میں کوئی برائی نہیں اور ہر فرد کو اپنی پسند کے مطابق فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ماہرہ خان نے کاسمیٹک سرجریز کا سہارا لیا؟ اداکارہ کا ردِعمل سامنے آگیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات کے بارے میں بھی اس نوعیت کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ اپنی ظاہری خوبصورتی میں نکھار لانے کے لیے کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کا استعمال کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ صبا فیصل پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے در شہوار، لشکر، باغی، ہمسفر، گھسی پٹی محبت، سرِ راہ، خدا اور محبت، حبس، کہیں دیپ جلے، کھائی، ذرا یاد کر، محبت تم سے نفرت سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی اداکارہ پلاسٹک سرجری صبا فیصل کاسمیٹک پراسیجر ویڈیو وائرل