نادراشناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے لئے ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک :نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہش مند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق اب پتہ کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔
ترجمان نادراکے مطابق پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا،اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔
نعمان اعجاز سے نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا: خلیل الرحمٰن قمر
اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہائوسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا سکتا ہے۔
شہری مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ملک بھر میں قائم قریبی نادرا مرکز سے رجوع کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب، شادیوں میں ون ڈش پر سختی سے عمل کرانے اور بلند آواز میوزک پر کارروائی کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزیوں اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔مریم نواز نے شادیوں اور تقریبات میں بلند آواز میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے جب کہ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا
اجلاس میں فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ میرج ہال کے لیے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
مزید :