امریکا کا ایران کے 55 شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے گرفتار کیے گئے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ شہری آنے والے دنوں میں ایران پہنچیں گے۔ حکام نے بتایا کہ یہ اقدام صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت ایرانی شہریوں کی دوسری بڑی بے دخلی ہے۔
ستمبر میں امریکا نے تقریباً 400 ایرانی شہریوں کی شناخت کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا، جبکہ اس سے قبل امریکا سے 120 ایرانی شہری دوحہ کے راستے تہران پہنچ چکے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا پر فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایرانی ٹیم کے وفد کو ویزہ نہ دینے پر بھی تنقید کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 ء کو واشنگٹن میں کیپٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 سالہ ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی وڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔