Daily Mumtaz:
2025-12-08@01:24:00 GMT

پاکستان میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

پاکستان میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے اہم پیشرفت

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)پاکستان کے شعبہ صحت میں شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کے معروف پبلک ہیلتھ ماہر اور وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو گلوبل فنڈ پاکستان کی اوور سائیٹ کمیٹی (Oversight Committee) کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
سی سی ایم سیکرٹریٹ میں ہونے والے انتخابات میں ڈاکٹر شہزاد علی خان نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جو ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور قیادت پر اراکین کے اعتماد کی واضح علامت ہے۔ وہ آئندہ دو سال کے لیے اس اہم عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔
گلوبل فنڈ کی یہ کمیٹی پاکستان میں ایچ آئی وی (HIV)، ٹی بی (TB) اور ملیریا جیسے مہلک امراض کے خاتمے کے لیے جاری اربوں روپے کے منصوبوں کی نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس کمیٹی کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ عالمی فنڈز کا استعمال شفاف اور مؤثر حکمت عملی کے تحت ہو، پروگرامز کی مالی نگرانی کی جائے، خریداری کے عمل کی جانچ پڑتال کی جائے اور کسی بھی رکاوٹ یا قانون کی خلاف ورزی پر فوری اصلاحی اقدامات تجویز کیے جائیں۔
ڈاکٹر شہزاد علی خان کی تعیناتی کو طبی حلقوں میں “صحت کے شعبے کے لیے نیک شگون” قرار دیا جا رہا ہے۔ پبلک ہیلتھ کے ماہرین کے مطابق، پروفیسر شہزاد علی خان نہ صرف کہنہ مشق اور دیانتدار شخصیت کے مالک ہیں بلکہ ان کی قیادت میں گلوبل فنڈ کے منصوبوں میں جوابدہی کا نظام مضبوط ہوگا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی سربراہی میں بیماریوں کے کنٹرول کے قومی پروگراموں میں نئی روح پھونکی جائے گی اور فنڈز کے ضیاع کو روکا جا سکے گا تاکہ یہ حقیقی معنوں میں مریضوں کی بہتری اور صحت عامہ کے فروغ کے لیے استعمال ہوں۔
یہ فیصلہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی طرف ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے خلاف جنگ میں نئی امید پیدا کرتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہزاد علی خان کے لیے

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا۔سیشن عدالت نے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہاکہ شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے، این سی سی آئی اے نے شہزاد اکبرکے خلاف جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے جہاں کی وہ شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل شہزاد اکبر کر لندن میں تیزاب گردی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے چند روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا اور انہیں اپنے ہر بیان کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف آف ڈیفنس فورسز منصب کا قیام تاریخی پیشرفت قرار
  • ایس آئی یوٹی کی پہلی ہیلتھ کیئرپرمبنی ویب سیریز کاانعقاد
  • ژوب؛ مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
  • ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے تاریخی پیشرفت
  • بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات
  • پاکستان میں بچوں میں پیدائشی دل کے امراض تیزی سے بڑھنے لگے
  • پاکستان میں بچوں میں پیدائشی طور پر دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ
  • جیکب آباد،ڈسٹرکٹ جیل میں پبلک ہیلتھ کا آر او پلانٹ غیر فعال
  • پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم جاری