ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے تاریخی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی کے مطابق یہ کیس ایک بیوہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی دیت کی رقم کی واگزاری کی درخواست کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار خاتون کے شوہر سال 2024 میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد مقتول کے ورثاء کو شرعی طور پر 35 لاکھ روپے دیت کی رقم ادا کی گئی، تاہم یہ رقم مقتول کے بھائی (دیور) نے وصول کی تھی اور وہ کسی وجہ سے اسے قانونی حق دار یعنی مقتول کی بیوہ کے حوالے نہیں کر رہے تھے۔
بیوہ خاتون نے کئی ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر ڈی آر سی خواتین ممبران سے مدد کی درخواست کی۔ درخواست موصول ہونے پر ڈی آر سی کی خواتین ممبران نے لنڈی کوتل پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تمام تفصیلات کا جائزہ لیا، فریقین کو طلب کیا اور کئی اجلاسوں کے بعد ایک قابلِ قبول حل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ایس ایچ او عشرت علی کے مطابق ڈی آر سی خواتین ممبران نے انتہائی محنت، سنجیدگی اور جذبۂ خدمت کے ساتھ مقدمے کی پیروی کی اور آخرکار ڈی آر سی کے فیصلے کے مطابق 35 لاکھ روپے کی پوری رقم بیوہ کے حوالے کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نا صرف خاتون درخواست گزار کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے بلکہ ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ایک مؤثر مثال بھی ثابت ہوگی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ضلع خیبر کی تاریخ میں یہ پہلا مقدمہ ہے جو ڈی آر سی کی خواتین ممبران نے مکمل طور پر حل کیا، جو اس فورم کی بڑھتی ہوئی افادیت اور خواتین کی فعال شمولیت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنے مسائل کے حل اور انصاف تک آسان رسائی کے لیے بلاجھجھک پولیس کی خواتین ڈی آر سی سے رجوع کر سکتی ہیں جہاں انہیں مکمل عزت، رازداری اور قانونی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ مقامی عوامی حلقوں اور سماجی شخصیات نے بھی ڈی آر سی خواتین ممبران اور لنڈی کوتل پولیس کی اس کامیابی کو سراہا ہے اور اسے ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال قرار دیا ہے، جس سے نا صرف خواتین کا اعتماد بڑھے گا بلکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی کا عمل بھی مزید مضبوط ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی خواتین ممبران نے انصاف کی فراہمی لنڈی کوتل کے مطابق ڈی آر سی کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
کراچی: خواتین کو بلیک میل کرکے بھتا مانگنے والا ملزم گرفتار
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے خواتین کو بلیک میل کر کے بھتا مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزم نے خاتون کو بلیک میل کر کے 10 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر کے اِس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔