اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنسی پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے۔
اس اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے سال 2025ء کے دوران صوبے بھر میں جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) کیسز سے نمٹنے کے طریقۂ کار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جعلی خاتون ڈاکٹر جنرل اسپتال لاہور سے گرفتار
لاہور:کوٹ لکھپت پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق ملزمہ جنرل اسپتال میں ڈاکٹر بن کر عوام سے رشوت وصول کر رہی تھی، ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم سونیا بی بی ڈاکٹر نہیں ہے۔
اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمہ سونیا بی بی چک منگلا میر پور خاص کی رہائشی ہے۔
ملزمہ نے اعتراف کیا کہ ملزمہ اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور ڈاکٹر کرواتی تھی۔ ملزمہ ڈاکٹر بن کر اب تک شہریوں سے ہزاروں روپے بٹور چکی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کوٹ لکھپت پولیس ٹیم کو شاباش دی۔