24 گھنٹے کے اندر یوکرین کے 1450 فوجی ہلاک کردیے: روسی وزارت دفاع
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
24 گھنٹے کے دوران یوکرین کے محاذِ جنگ پر ہونے والی جھڑپوں میں تقریباً 1,450 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔
عالمی میڈیا رپورٹ میں روسی وزارتِ دفاع کے مطابق مختلف محاذوں پر روسی بیٹل گروپس نے نمایاں پیش رفت کی اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔بیٹل گروپ نارتھ کے علاقے میں 285 یوکرینی اہلکار مارے گئے، ویسٹ کے سیکٹر میں 235 فوجی ہلاک ہوئے۔
ساؤتھ میں 175 اور سینٹر کے محاذ پر سب سے زیادہ 465 اہلکاروں کا صفایا کیا گیا، ایسٹ میں 235 جبکہ ڈنیپر کے محاذ پر 55 یوکرینی فوجی مارے گئے۔
روسی فوج نے تصدیق کی کہ یوکرین کے جانب سے روسی شہری علاقوں پر “دہشت گردانہ حملوں” کے جواب میں کِنزال ہائپرسونک میزائلوں سمیت لمبے فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے ذریعے یوکرینی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر بڑی کارروائی کی گئی، وزارت کے مطابق حملوں کے تمام اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی افواج نے یوکرین کے توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، فوجی ساز و سامان کے گوداموں اور غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو 152 مختلف مقامات پر نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق بیٹل گروپ سینٹر کی افواج نے دیمتروو (ڈی نیٹیسک پیپلز ریپبلک) کے علاقے میں یوکرینی یونٹ کو گھیرے میں لے کر صفایا کرنے کی کارروائی جاری رکھی اور فرنٹ لائن پر اپنی پوزیشن مزید بہتر کی۔
روسی فضائی دفاع نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 366 یوکرینی ڈرونز اور امریکی ساختہ ہِمارس سسٹم کے دو راکٹ مار گرائے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرینی فوج کے 668 جنگی طیارے، 283 ہیلی کاپٹر، 1 لاکھ سے زائد ڈرونز، 26 ہزار سے زیادہ بکتر بند گاڑیاں، 31 ہزار سے زائد توپیں، اور 48 ہزار سے زیادہ فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل یوکرین کے کے مطابق
پڑھیں:
بھارت: ٹرین میں فوجی اہلکار ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت کے فوجی سپاہی کو ٹرین میں معمولی تنازع پر قتل کردیا گیا۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابقریاست راجستھان میں فوج کے ایک سپاہی کو ٹرین میں صرف کمبل اور چادر کے طلب کرنے پر قتل کردیا گیا۔مذکورہ حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے صوبے راجستھان میں فوجی اہلکار کے ہلاک کیے جانے پر نوٹس لیتے ہوئے مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات اور متاثرہ خاندان کو انصاف و معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکار جگر چودھری نے سفر کے دوران بی 4 اے سی کوچ کے اٹینڈنٹ سے کمبل اور چادر کا مطالبہ کیا تھا، جس پر باہمی تکرار میں مذکورہ درد ناک واقعہ رونما ہوا۔