اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کی کرپشن مقدمات میں معافی کی امریکی درخواست مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر نے واضح کیا کہ وہ امریکی صدر کی رائے اور دوستی کا احترام کرتے ہیں لیکن اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کی مکمل پاسداری لازمی ہے، اسرائیلی عوام کی بھلائی ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی فیصلے میں ملک کی خودمختاری اور عدالتی عمل کو مقدم رکھا جائے گا۔
خیال رہےکہ اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں مالی بے ضابطگی، طاقت کا غلط استعمال اور دیگر الزامات شامل ہیں، نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات زیر التواء ہیں اور ان پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اسفارش کے لیے اسرائیلی صدر کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں اس بناء پر معافی دی جانی چاہیے تاکہ اسرائیلی سیاست میں استحکام برقرار رہے۔
ٹرمپ نے خط میں اس بات پر زور دیا تھا کہ نیتن یاہو نے اسرائیل کی قیادت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات ملک کی سیاسی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی صدر نیتن یاہو کے خلاف
پڑھیں:
کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
فائل فوٹوکوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔
نیب حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں، جن میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں، اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
نیب حکام کے مطابق کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔