وزیر داخلہ محسن نقوی لندن پہنچ گئے ہیں، اہم ملاقاتیں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ برطانوی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات برطانوی حکام سے ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔ جبکہ اس حوالے سے انہوں نے ایک روز قبل برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں معاملہ اٹھایا تھا۔
اس سے قبل محسن نقوی شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق دستاویزت بھی برطانوی حکومت کو فراہم کرچکے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ پی ایس ایل کی لانچنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی