آئی جی پنجاب کا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں فوری طور پر سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جائیں،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں موک ایکسرسائز بھی کروائیں۔تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز، ایمرجنسی انخلا یقینی بنائیں ۔صوبہ سے باہر سے آئے ہوئے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ، ڈیٹا چیک کروایا جائے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں۔دہشت گردوں، شر پسند عناصر کے تدارک کے لئے بھرپور ڈور ناکنگ کریں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، کرائم کنٹرول، منشیات کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن پر پنجاب پولیس کی حوصلہ افزائی کوسراہتے ہیں۔پنجاب پولیس کے اقدامات، آگاہی مہم کی وجہ سے ٹریفک لائسنسنگ میں حالیہ دنوں میں 930 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کے کرائم میں 46 فیصد کمی پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کو شاباش دی ، سی سی ڈی نے کرائم کنٹرول اور منشیات فروشی کے خاتمے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،۔
آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، حادثات میں نمایاں کمی، لائسنسنگ میں ریکارڈ اضافے پر ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کو شاباش دی ۔
آئی جی پنجاب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا پنجاب پولیس میں آنے والے دنوں میں 3500 مزید پروموشنز ہوں گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارا، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اجلاس میں موجود تھے ،
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی پی اوز، ڈی پی اوز، آر اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی پی اوز
پڑھیں:
پنجاب سے 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کراچی لانے کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلر سمیت 3 گرفتار
انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلر سمیت ڈرائیو اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔
مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے منشیات کے اسمگلر کی اسمگلنگ میں ملوث غلام حسین کے علاوہ کوچ کے ڈرائیور جاوید اور کنڈیکٹر رضوان کو گرفتار کرلیا، برآمد کی جانے والی منشیات کراچی میں مختلف منشیات کے اڈوں و مقامات پر سپلائی کی جانی تھی۔
چھاپہ مار کارروائی انسداد منشیات ٹاسک فورس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کی گئی تھی۔ پولیس گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے جبکہ گزشتہ 4 روز کے دوران انسداد ٹاسک فورس نے گلستان جوہر ، پاک کالونی ، ملیر اور سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی برآمد کی ہے۔
سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ شہر میں انسداد منشیات کیلئے ٹاسک فورس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔