گوجرخان، شادی تقریب ماتم کدہ، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 2افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
گوجر خان (نیوزڈیسک) نجی شادی ہال میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے خوشیوں بھری تقریب ماتم کدہ بن گئی، فائرنگ سے دو افراد قتل ہو گئے، پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ لاشوں کو پوسمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی پر لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ، مرنے والوں کی شناخت زرید اور رحمن کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق افراد کا تعلق دو مختلف دو گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق فریقین میں گزشتہ اکیس سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔
سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ۔ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ۔ پولیس نےجائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد لاشیں پوسمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شوہر کی دوسری شادی اور سوکن ساتھ رکھنے پر 19 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی
سرجانی ٹاؤن کے علاقے میر خان گوٹھ میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں واقع میر خان گھوٹھ میں 19 سالہ شادی شدہ لڑکی اسما زوجہ سایہ مسیح کی گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
ایس ایچ او عرفان آصف کے مطابق اسما کے شوہر سایہ مسیح نے چند ہفتے قبل دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا گھر 2 کمروں پر مشتمل ہے اور دوسری بیوی کو بھی اسی گھر میں رکھا ہوا تھا جس پر متوفیہ کا اپنے شوہر سے جھگڑا بھی چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ اسی بات پر دلبرداشتہ ہو کر اسما نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی جبکہ متوفیہ کی چند سال قبل سایہ مسیح سے شادی ہوئی تھی تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔