گھر بیٹھے لائسنس بنوانے کی سہولت، راولپنڈی میں لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سٹی 42 : نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد راولپنڈی میں لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ 9 روز میں31 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ انہوں نے کہا کہ 21 ہزار سے زائد شہریوں نے انڈورسمنٹ، انٹرنیشنل و لرننگ پرمٹ جیسی دیگر سہولتیں حاصل کیں، 1900 سے زائد شہریوں نے رینیول و ڈپلیکیٹ لائسنس حاصل کیے،ترجمان کا کہنا تھا کہ 31 رکشہ ڈرائیونگ اور 47 کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے، ٹریفک قوانین پر سختی سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، میرٹ اور شفافیت کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی جاری ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس سے زائد شہریوں
پڑھیں:
لائسنس بنوائیں اور ہیلمٹ خریدیں، سٹوڈنٹس کو ایک ہفتے کی مہلت مِل گئی
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کم عمر سٹوڈنٹس کیخلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری کی ممانعت کے بعد ملتان کے سی پی او اور سی ٹی او نے طلبا کی سہولت کے لیے اُنہیں ایک ہفتے کے اندر موٹر سائیکل لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کردی۔
ملتان میں سی پی او صادق ڈوگر اور سی ٹی او کاشف اسلم کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، جس میں کہا گیا کہ اسکول اور کالج کے سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بچانے کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
پریس کانفرنس کے دورانسی پی او صادق ڈوگر نے بتایا کہ سٹوڈنٹس کو ایک ہفتے کے اندر موٹر سائیکل لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سینٹرز میں رات تک لائسنس بنانے کا عمل جاری رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔
سی ٹی او کاشف اسلم نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت خلاف ورزی پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
پولیس حکام نے اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو محفوظ سفر اور بہتر ٹریفک رویوں کی طرف راغب کرنا قرار دیا۔
دریں اثنا، پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کم عمر طلباء کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری کی ممانعت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر برہمی کا اظہار کیا، ساتھ ہی یہ اپیل بھی کی کہ والدین کو بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی