طالبان کے پاس خوارج یا پاکستان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان رجیم کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان کے پاس خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جہاں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔
تینوں افواج کے افسران سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام ایک تاریخی اور بنیادی تبدیلی ہے جو مشترکہ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ملٹی ڈومین آپریشنز کو متحد نظام کے تحت بہتر بنانا ناگزیر ہے، تاہم ہر سروس اپنی آپریشنل انفرادیت اور اندرونی خودمختاری برقرار رکھے گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، آئندہ کسی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ تیز اور شدید ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت ناقابلِ سمجھوتہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
افغانستان فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے، بھارت کو زیادہ برق رفتار جواب ملےگا، فیلڈمارشل سید عاسم منیر
سٹی42: چیف آف دی آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ طالبان ریجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ۔ اگلی بار پاکستان کا جواب پہلے (چھ مئی تا دس مئی کی جنگ) سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بات آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تینوں مسلح افواج کے پہلے چیف آف ڈیفیس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی تینوں افواج کے افسروں سے پہلے رسمی خطاب میں کہا، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
چیف آف ڈیفینس فورسز نے کہا، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے۔
انہوں نے کہا، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا، ہائی کمان کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ۔ اگلی بار پاکستان کا جواب پہلے (چھ مئی تا دس مئی کی جنگ) سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بتایا کہ طالبان ریجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
سندھ ہائی کورٹ؛ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
فیلڈ مارشل نے مزید کہا، میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے ۔
سید عاصم منیر نے اپنے خطاب کا اختتام "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے پر یقین نعرے سے کیا۔
وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری
Waseem Azmet