خواتین میں ڈپریشن کے زیادہ جینیاتی خطرات کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بین الاقوامی محققین کے مطابق خواتین کو جینیاتی طور پر مردوں کے مقابلے میں کلینیکل ڈپریشن کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ تازہ تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین کو جینیاتی طور پر مردوں کے مقابلے میں کلینیکل ڈپریشن کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے، جو اس بیماری کے علاج کے طریقے کو تبدیل کر سکتا ہے۔یہ تحقیق اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق قرار دی گئی تحقیق میں سائنس دانوں نے مشترکہ جینیاتی ’فلیگز‘ کی نشاندہی کے لیے ڈپریشن میں مبتلا تقریباً دو لاکھ لوگوں کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا۔ آسٹریلیا کے برگہوفر میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ قیادت پروجیکٹ کے مطابق خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ان جینیاتی مارکرز میں سے تقریباً دو گنا زیادہ ڈپریشن سے منسلک تھے۔محقق جوڈی تھامس کا کہنا تھا کہ ’ڈپریشن کا جینیاتی جزو مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات طویل عرصے سے معلوم ہے کہ ڈپریشن خواتین میں زیادہ عام ہے، لیکن حیاتیاتی اسباب اب بھی ایک معمہ ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مردوں کے مقابلے خواتین میں
پڑھیں:
آسٹریلیا: جنگلات میں آتشزدگی سے کئی مکانات خاکستر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی پٹی کے ساتھ جنگلات میں آتشزدگی کے باعث کئی مکانات زد میں آگئے۔ ہفتے کے روز نیو ساؤتھ ویلز میں 50 سے زیادہ مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے،جس کے باعث گولبرن ریور نیشنل پارک میں 20ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ خاکستر ہوگیا۔