ایران: میراتھن میں خواتین کی بغیر حجاب شرکت پر منتظمین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران میں خواتین کے بغیر حجاب میراتھن میں شریک ہونے پر ایونٹ کے منتظمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاب کی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی پر دو منتظمین کو گرفتار کیا گیا، یہ کارروائی اُس وقت ہوئی جب جنوبی ایران کے جزیرہ کِش میں جمعہ کو ہونے والی میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے لگیں۔ ان تصاویر میں متعدد خواتین کو بغیر حجاب دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس میراتھن میں الگ الگ مقابلوں میں 2 ہزار خواتین اور 3 ہزار مردوں نے حصہ لیا۔ رپورٹس کے مطابق کئی خواتین سرخ شرٹس پہنے ہوئے تھیں اور ان میں سے بعض نے سر بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔
تبدیلی کے حامیوں نے ان مناظر کو حکومتی پابندیوں کے خلاف خواتین کی جرأت کا مظہر قرار دیا، جبکہ حکام نے اسے قوانین کی خلاف ورزی اور نظام کے لیے چیلنج قرار دیا۔ ایرانی عدلیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے منتظمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران، پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
ایران کے 12 رکنی تجارتی وفد نے فوڈ ایگ 2025 نمائش میں شرکت کی جہاں ایرانی وفد کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری شراکت داری پر براہِ راست بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دو طرفہ تجارت سے معیشت مستحکم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
پاک ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے خطے اور عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔
ایران اور پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ زرعی اجناس اور ایگرو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔