دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کا براہ راست لوگوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ہوا کا معیار آج بھی انتہائی آلودہ رہا ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 330 ریکارڈ کیا گیا جو "انتہائی خراب" زمرے میں آتا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تمام دعوؤں کے باوجود دہلی۔این سی آر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زہریلی ہوا سے آزاد نہیں ہو سکے ہیں۔ اس صورتحال میں سب سے زیادہ پریشانی دمہ کے مریضوں اور بزرگوں کو ہورہی ہے۔ 40 میں سے 31 مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اے کیو آئی انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران نہرو نگر میں اے کیو آئی 369 اور منڈکا میں 387 رہا۔ کل صبح 9 بجے تک اوسط اے کیو آئی 335 درج کیا گیا تھا اور زیادہ تر اسٹیشنوں پر 300 سے اوپر کی سطح برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج صبح ہلکی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی تھی جس میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 سے 4 دنوں تک اے کیو آئی موجودہ سطح کے آس پاس رہے گا۔ دہلی میں اکتوبر سےآلودگی مسلسل خراب، انتہائی خراب اور سنگین زمروں میں رہی ہے۔ 14 اکتوبر کے بعد ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب اے کیو آئی 200 سے نیچے آیا ہو۔ موسمی عوامل کی وجہ سے آلودگی ذرات فضا میں پھیلے ہوئے ہیں جب کہ آلودگی ذرائع توقعات کے مطابق قابو نہیں ہوپا رہے ہیں۔ ہفتہ کی شام دہلی-این سی آر کی ہوا میں پی ایم 10 کی سطح 275.

7 اور پی ایم 2.5 کی سطح 157.4 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تھی جو معیار سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

اس دوران دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کا براہ راست لوگوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔ دمہ کے مریضوں اور بزرگوں کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔ آنکھوں میں جلن، انفیکشن، گلے میں خراش، کھانسی اور درد کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے۔ پھیپھڑے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور لوگ تھکاوٹ، اضطراب اور سر درد جیسی بڑھتی ہوئی علامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہیں حکومتی اداروں کا کہنا ہے کہ صرف بارش یا تیز ہوائیں آلودگی کو کم کر سکتی ہیں لیکن فی الحال ایسی موسمی سرگرمی کے امکانات کم ہیں۔ نتیجتاً اگلے تین چار دنوں تک ریلیف کی توقع نہیں ہے۔

دہلی اور این سی آر میں آلودگی کے ساتھ ہی لوگوں کو شدید سردی کا بھی سامنا ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور میدانی علاقوں میں اس کے اثرات محسوس کئے جا رہے ہیں۔ اس دوران 10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے شہر میں سردی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ فی الحال کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری پر برقرار ہے وہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے لئے سردی کی لہر کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انتہائی خراب اے کیو آئی دہلی میں رہے ہیں رہا ہے

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی:سیکیورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا، بھارتی اخبار کی رپورٹ
  • 20 سے 29 سال کی خواتین میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا