Express News:
2025-12-08@01:21:11 GMT

لاہور فضائی آلودگی میں ایک بار پھر دنیا میں سب سے آگے

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

لاہور:

شہر میں فضائی آلودگی حکومت کے لیے بدستور درد سر بنی ہوئی ہے کیونکہ لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔

 آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 312 ریکارڈ ہوا جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا تیسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر قرار پائے ہیں۔

اسی طرح بھارتی شہر کلکتہ اور ویت نام کا شہر ہنوئی بھی آلودگی کے شدید مسئلے سے دوچار ہے۔

 

پاکستان میں کاہنہ نو سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے، کاہنہ نو کا اے کیو آئی خطرناک حد 651 تک پہنچ گیا ہے، گوجرانوالہ اے کیو آئی 437 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، فیصل آباد اور کھریاں والا کا ایئر انڈیکس بھی خطرناک زون میں داخل ہوچکا ہے۔

لاہور پاکستان میں پانچویں نمبر پر آلودہ ترین شہر بن گیا،  پشاور اور ہنڈل میں بھی فضائی آلودگی بڑھ گئی

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دہلی میں آلودگی سے ہوا کا معیار انتہائی خراب، اے کیو آئی 330 ہوگیا

دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کا براہ راست لوگوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ہوا کا معیار آج بھی انتہائی آلودہ رہا ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 330 ریکارڈ کیا گیا جو "انتہائی خراب" زمرے میں آتا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تمام دعوؤں کے باوجود دہلی۔این سی آر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زہریلی ہوا سے آزاد نہیں ہو سکے ہیں۔ اس صورتحال میں سب سے زیادہ پریشانی دمہ کے مریضوں اور بزرگوں کو ہورہی ہے۔ 40 میں سے 31 مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اے کیو آئی انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران نہرو نگر میں اے کیو آئی 369 اور منڈکا میں 387 رہا۔ کل صبح 9 بجے تک اوسط اے کیو آئی 335 درج کیا گیا تھا اور زیادہ تر اسٹیشنوں پر 300 سے اوپر کی سطح برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج صبح ہلکی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی تھی جس میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 سے 4 دنوں تک اے کیو آئی موجودہ سطح کے آس پاس رہے گا۔ دہلی میں اکتوبر سےآلودگی مسلسل خراب، انتہائی خراب اور سنگین زمروں میں رہی ہے۔ 14 اکتوبر کے بعد ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب اے کیو آئی 200 سے نیچے آیا ہو۔ موسمی عوامل کی وجہ سے آلودگی ذرات فضا میں پھیلے ہوئے ہیں جب کہ آلودگی ذرائع توقعات کے مطابق قابو نہیں ہوپا رہے ہیں۔ ہفتہ کی شام دہلی-این سی آر کی ہوا میں پی ایم 10 کی سطح 275.7 اور پی ایم 2.5 کی سطح 157.4 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تھی جو معیار سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

اس دوران دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کا براہ راست لوگوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔ دمہ کے مریضوں اور بزرگوں کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔ آنکھوں میں جلن، انفیکشن، گلے میں خراش، کھانسی اور درد کی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے۔ پھیپھڑے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور لوگ تھکاوٹ، اضطراب اور سر درد جیسی بڑھتی ہوئی علامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہیں حکومتی اداروں کا کہنا ہے کہ صرف بارش یا تیز ہوائیں آلودگی کو کم کر سکتی ہیں لیکن فی الحال ایسی موسمی سرگرمی کے امکانات کم ہیں۔ نتیجتاً اگلے تین چار دنوں تک ریلیف کی توقع نہیں ہے۔

دہلی اور این سی آر میں آلودگی کے ساتھ ہی لوگوں کو شدید سردی کا بھی سامنا ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور میدانی علاقوں میں اس کے اثرات محسوس کئے جا رہے ہیں۔ اس دوران 10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے شہر میں سردی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ فی الحال کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری پر برقرار ہے وہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے لئے سردی کی لہر کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی میں آلودگی سے ہوا کا معیار انتہائی خراب، اے کیو آئی 330 ہوگیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات سے لاہور کی فضائی کیفیت میں نمایاں بہتری
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کا فضائی معیار بہتر
  • وزیراعلی پنجاب کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کا فضائی معیار بہتر
  • نئی امید
  • لاہور گزشتہ 4 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پر
  • لاہور میں شمال مغربی ہوائوں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافہ
  • فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • اس سال دنیا بھر میں گوگل پر کس موضوع کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟ نام حیران کر دے گا