سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر کو ایک پروقار تقریب کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور مستقل جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اُن سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے سیریمونیل ہال میں منعقد ہوئی، جہاں سپریم کورٹ اور مختلف ہائیکورٹس کے ججز، سینیئر وکلا، اٹارنی جنرل اور متعلقہ قانونی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے

سپریم کورٹ میں مستقل ہونے والے جج جسٹس میاں گل حسن کی حلف برداری تقریب ۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ افریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے حلف لیا pic.

twitter.com/ifQGofkWvd

— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) December 8, 2025

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں،

واضح رہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں بطور مستقل جج تعیناتی کی سفارش پر صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی مستقل تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی منظوری دی تھی، جس کے بعد 5 دسمبر کو ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اس اہم تقرری کی سفارش کے علاوہ جسٹس ظفر احمد راجپوت  کو سندھ ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کیا گیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب حلف سپریم کورٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب حلف سپریم کورٹ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ چیف جسٹس کورٹ کے

پڑھیں:

جسٹس محمد کامران نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

--اسکرین گریب

جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھالیا۔

گورنر جعفر خان مندوخیل نے جسٹس کامران ملاخیل سے چیف جسٹس کے منصب کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس محمد کامران نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج حلف اٹھائیں گے
  • جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس ظفر راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
  • ٹنڈو جام ٹول پلازہ ،عوام کو تنگ کرنے کیلیے ای چلان شروع
  • صدر مملکت نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی
  • دو نئے چیف جسٹس، ایک سپریم کورٹ جج؛ صدر آصف زرداری کی منظوری مل گئی