data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈیویلپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، اور وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے وہاں سلامی دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے اپنے دورِ حکومت میں عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے اور گلی محلے صاف ستھرے کیے۔ کوٹلی ستیاں کی چیئر لفٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی اور پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کیے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا جس کے ثمرات واضح ہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب

پڑھیں:

پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی

لاہور:

پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ دی گئی متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لئے جلد از جلد  باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشنز  بھی شروع ہونگے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ قانون ہر حال میں نافذ ہو مگر عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ درست اور دوستانہ اور باعزت ہونا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر شہری کے لیے تیز، محفوظ اور ماحول دوست خدمت کے لئے پیرا فورس کے لیے الیکٹرک وہیکلز کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹیٹ دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی

پیرا اچھا کام کررہی ہے، عوام میں نیک نامی کمانے کے لئے نتائج پر توجہ دی جائے۔ مریم نواز شریف

قانون ضرور نافذ کیا جائے مگر عوام کے ساتھ رویہ درست ہونا چاہیے۔ مریم نواز شریف

عوام کے لئے سہولت اور خدمت کرنے والوں تاریخ یاد کرتی ہے۔ مریم نواز شریف

 

قانون سخت پر اہلکاروں کا رویہ مہربان

پنجاب میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتاسلامی دی جاتی ہے،مریم اورنگزیب
  • وزیراعظم کے دورے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بڑھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب
  • دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،مریم اورنگزیب
  • پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں؛ مریم اورنگزیب
  • عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے انجام کو پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب
  • لاہور گزشتہ 4 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پر
  • فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • پنجاب حکومت شہریوں کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم : مریم اورنگزیب 
  • پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی