پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں؛ مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈیویلپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے اپنے دورِ حکومت میں عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں اور آج پنجاب کے گلی محلے صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی چیئر لفٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی اور پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی، پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا جس کے ثمرات واضح ہیں۔
پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کا فضائی معیار بہتر
وزیراعلی مریم نواز شریف کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں لاہور کی فضا 42 فی صد بہتر ہوئی۔ ڈیٹا کے تجزیہ سے نومبر کے 30 میں سے 23 دنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھی گئی۔
ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 453 ائیر کوالٹی انڈیکس تھا۔ ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق رواں سال 2025 کے نومبر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 261 رہا۔ گزشتہ سال2024 کے نومبر میں فضائی آلودگی انتہا پر تھی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ڈیڑھ سال کی حکومت کے دوران ماحولیاتی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے۔ قانون سازی، قوانین پر موثر عمل درآمد، جدید مشینری، ماحولیاتی تحفظ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر شعبے کو ماحول دوست بنانے کے جامع وژن پر عمل درآمد کا آغاز کیا۔ جنگلات کے تحفظ اور شجر کاری میں اضافے کے اقدامات نے بھی فضائی معیار بہتر بنانے میں حصہ ڈالا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نومبر میں فضائی بہتری ہماری محنت اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اداروں کو شاباش دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری ابتدا ہے، ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے۔ الحَمْدُ ِلله جدید فارکاسٹنگ سسٹم موجود ہے،بذریعہ ٹیکنالوجی،مانیٹرنگ اور سرویلنس استعمال کی جارہی ہے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ بھٹوں اورانڈسٹریل یونٹس کی انواٸرمینٹل کنٹرول سسٹمز کی کیوارکوڈڈ نگرانی جاری ہے۔ سپرسیڈرز نے بہترین کام کیا، پانچ ہزار سپرسیڈرز فیلڈ میں تھے جس کی وجہ سے فصلوں کی باقیات کو اگ لگانے کے واقعات میں ریکارڈ کمی واقع ہوٸی۔