دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مری : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف دورِ میں ملک کا عالمی وقار نمایاں طور پر بہتر ہوا اور جہاں بھی وزیراعظم شہبازشریف کا طیارہ جاتا ہے اسے اس مملکت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول اور سلامی دی جاتی ہے۔
کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے عوامی خدمت کے بجائے الزام تراشی، گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ کی سیاست کرنے والے اب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے “ستھرا پنجاب پروگرام” کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اور صوبے کے گلی محلے پہلے سے زیادہ صاف نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں جبکہ صوبے میں مزید 10 ہزار نئی سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے مری ڈویلپمنٹ پلان پیش کیا، جس کے ذریعے سیاحت اور مقامی سہولیات میں بہتری لائی گئی۔ صحت کے شعبے میں بھی پنجاب حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کے درجے پر ترقی دی، اور موجودہ حکومت علاقے کی چیئرلفٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرے گی تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
لاہور میں شمال مغربی ہوائوں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافہ
صوبائی دارالحکومت لاہور میں شمال مغربی ہوائوں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافہ ہونے پر پنجاب حکومت نے شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے اور اینٹی سموگ پلان مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام ادارے 24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں اور فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے سائنسی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کی سائنٹفک میپنگ کے ذریعے مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے جبکہ حکومتی اقدامات سے آئندہ دنوں میں واضح بہتری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق شمال مغربی ہوائوں کے باعث آلودگی کی آمد میں اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم حکومتی ریگولیشنز میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا رہی، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے ڈرون سرویلنس اور گرانڈ ٹیموں کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔وزیراعلی کی ہدایات پر ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ، وارننگ سسٹم اور فوری رسپانس یونٹس کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے، سموگ کنٹرول مشینری، واٹر بازرز اور انسپیکشن ٹیموں کو بھی لاہور میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے شہریوں خصوصاً حساس افراد کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال بڑھائیں، پانی زیادہ پئیں اور سانس میں تکلیف کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے اور عوامی تعاون سے صورتحال مزید بہتر ہو گی۔