وزیراعظم کے دورے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بڑھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں بھی داخل ہوتا ہے، اسے سلامی دی جاتی ہے۔
کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا آج پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں عوامی فلاح کے بجائے جھوٹ اور فراڈ پھیلایا گیا اور لوگوں کی عزتیں پامال کی گئیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گالم گلوچ کرنے والے اب اپنے انجام تک پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے گلی محلوں کو صاف ستھرا بنایا گیا ہے اور پورے صوبے میں بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مزید 10 ہزار سڑکوں کی تعمیر بھی منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہے۔
سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈویلپمنٹ پلان تیار کیا اور صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا اور چیئرلفٹ منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا، جس سے مقامی عوام کو سہولیات حاصل ہوں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
—فائل فوٹوپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، شہریوں کو بروقت آگاہی اور مسلسل مانیٹرنگ فراہم کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ذریعے آپ کے گھر، گلیاں، شہر، دیہات صاف کروا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری کے لیے تمام محکمے24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں، صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کا سائنٹیفک میپنگ کے ذریعے مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے بہت جلد واضح بہتری آئے گی، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ڈرون سرویلنس اور گراؤنڈ ٹیموں کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ فضائی معیار کے لیے رئیل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ، وارننگ سسٹم اور فوری رسپانس یونٹس مضبوط کیے گئے ہیں، سیاسی بیانیے نہیں بلکہ صرف عوام کی صحت ترجیح ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حساس افراد غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں، شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سانس میں تکلیف پر فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔