وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بانی سے متعلق ریاستی ادارے کا دو ٹوک پوزیشن لینا قابل تحسین ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے اور مہم چلانے والا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کی دل کی آواز ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خود کو عقلِ کل سمجھنے والا یہ شخص بھول گیا تھا، وہ مخصوص قوتوں کا تراشہ ہوا ’لیڈر‘ تھا، ترجمان پاک فوج نے اس کا پورا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ اور زہریلی مہم چلانے والا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں، آزادیٔ اظہار کبھی بھی ملکی سالمیت سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔

اویس لغاری نے کہا کہ آزادیٔ اظہار کی آڑ میں دشمن مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرأت مندانہ، محبِ وطن قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 گنا زیادہ طاقت ور دشمن کو شکستِ فاش دے کر فیلڈ مارشل نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، شاندار فتح سے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف واضح پالیسی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قابلِ فخر کارنامہ ہے، پاکستان اُن کی عسکری قیادت میں مزید ترقی کرے گا اور باوقار ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اویس لغاری وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف

پڑھیں:

پاور سیکٹر میں اصلاحات، بجلی کمپنیوں کی نجکاری، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سستی کرینگے: اویس لغاری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تیز رفتار اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ کے ذریعے خطے میں ایک اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، حکومت پاور سیکٹر کی بحالی اور جدت کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں دوسری ایشیاء انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق جسٹس منصور علی شاہ، پروگرام ڈائریکٹر مصطفیٰ امجد، ڈاکٹر طارق جدون، ڈاکٹر عمیس عبدالرحمان، حمزہ علی ہارون  سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت توانائی اور موسمیاتی حکمرانی کے ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا دنیا کی 48 فیصد توانائی کھپت کا مرکز ہے جبکہ عالمی آبادی کا 60 فیصد براعظم ایشیا میں رہتا ہے، جس سے یہ خطہ عالمی انرجی ٹرانزیشن کا محور بن چکا۔ وزیرِ توانائی کے مطابق ایشیا میں قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری گزشتہ دہائی میں900 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوامی سطح پر ہونے والی سولر ریولوشن غیر معمولی رفتار سے آگے بڑھی ہے اور اب تک 50 گیگا واٹ کے قریب سولر پینلز ملک میں درآمد ہو چکے ہیں۔ وزیرِ توانائی نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی 52 فیصد بجلی صاف اور قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل کر رہا ہے جبکہ 2035ء تک اس حصہ کو 90 فیصد سے زائد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر کی بحالی اور جدت کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے، جن میں ڈسکوز کی نجکاری، سمارٹ میٹرنگ، بجلی کی ترسیل نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، سرکلر ڈیٹ میں کمی، 118 ہیلپ لائن کا قیام، نیشنل گرڈ کی تنظیمِ نو، زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ ٹیرف میں کمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی  پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ کلائمیٹ فنانسنگ میں اپنا کردار بڑھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاک فوج کی قیادت کی حمایت کی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کی آواز ہے، وزیر توانائی اویس لغاری
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے،اویس لغاری
  • ایک شخص کا جھوٹا بیانیہ دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سخت ردعمل
  • مسلح افواج کے بارے میں منفی بیانیہ قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی؛ اویس لغاری
  • پاور سیکٹر میں اصلاحات، بجلی کمپنیوں کی نجکاری، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سستی کرینگے: اویس لغاری
  • ، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے،وزیر توانائی
  • نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات، وزیر توانائی اویس لغاری کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پاکستان کا دفاع ایک بار پھر مزید مضبوط ہوا ہے؛ عطا تارڑ