ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے،اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پانچ دسمبر کی پریس کانفرنس صرف پاک فوج کے ترجمان کی نہیں، پوری قوم کے دل کی آواز ہے،بیرونی آقاوں کے ایجنڈے کی ناکامی پر ذہنی توازن کھو بیٹھنے والا شخص مسلسل قوم کو اذیت میں مبتلا کر رہا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابلِ تحسین ہے،خود کو عقلِ کل اور ملک کا واحد مختار سمجھنے والا یہ شخص بھول گیا تھا کہ وہ مخصوص قوتوں کا تراشا ہوا لیڈر تھا، آج وہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے اور ترجمان پاک فوج نے اس کا پورا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے، پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے اور زہریلی مہم چلانے والا شخص قوم و ملک کا غدار ہے اور کسی رعایت کا مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادیِ اظہار کبھی بھی ملکی سالمیت سے بالاتر نہیں ہو سکتی، اس کی آڑ میں دشمنانہ مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاک فوج کے ترجمان کے ذہنی مریض سے کھرے کھرے سوالات خوش آئند ہیں قوم ان سوالات کے جوابات مانگتی ہے،مسلح افواج کے خلاف ہی بیانیہ کیوں بناتے ہو؟ چار سال وفاق میں اقتدار کے مزے لوٹے اور اب بارہ سال سے صوبہ کے پی کے میں حکومت کر رہے ہو ان کی کارکردگی کیا ہے؟، دہشت گردوں کے خلاف کوئی بات نہ کرنے الٹا ان سے نبردآزما مسلح افواج کے خلاف بیانیہ بناتے ہو آخر کیوں؟ ،قوم تمھارے بہکاوے میں نہیں آئے گی ،تمھاری ذات ملک وقوم کی جان اور سلامتی سے بڑھ کر نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ با صلاحیت اور محب وطن قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے آٹھ گنا زیادہ طاقتور ازلی دشمن بھارت کو 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شکست فاش دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، اس شاندار فتح سے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، فتنہ الخوارج کے خلاف واضح پالیسی اپنانا سید عاصم منیر کا ایک قابل فخر کارنامہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت میں پاکستان مزید پھلے پھولے گا ،مزید طاقتور بنے گا مزید ترقی کرے گا مزید باوقار بنے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان چیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل عمران خان ذہنی مریض ، خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں،عطا تارڑ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاترہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا، خالد مقبول صدیقی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قوم کے

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار