نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب پتے کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا سکتا ہے۔

شہری مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ملک بھر میں قائم قریبی نادرا مرکز سے رجوع کر سکتے ہیں جہاں عملہ انہیں پتہ تبدیلی کا مکمل طریقہ کار فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی حکمرانوں کی غفلت کا شکار، شہر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے،  منعم ظفر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے رہنما منعم ظفر خان نے شہر کی بگڑتی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کی بدانتظامی پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اس وقت حادثات، تباہ حالی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث شدید بحران کا شکار ہے لیکن حکمرانوں کو عوامی مشکلات کی کوئی پروا نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور کرپشن نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پورا کراچی کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے، سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی پڑی ہیں اور شہر کا کوئی بڑا مسئلہ آج تک حل نہیں کیا گیا۔

منعم ظفر خان کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے،  یہ منصوبہ 2022 میں شروع ہوا، 2024 میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب 2026 کی تاریخ دے دی گئی ہے،  ساڑھے 26 کلومیٹر کا یہ پروجیکٹ تین سے چار سال میں بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آ رہا، مرکزی چوراہوں کو بغیر کسی پلاننگ کے اکھاڑ دیا گیا، نہ متبادل راستے دیے گئے اور یونیورسٹی روڈ پر روزانہ لاکھوں طلبہ شدید اذیت کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2.7 کلومیٹر کے K-IV آگرمنٹیشن پروجیکٹ نے صورتحال مزید بدتر کر دی ہے، اسکیم 33 اور صفورا کے لاکھوں شہریوں کے لیے کوئی متبادل راستہ نہیں دیا گیا،  کریم آباد انڈر پاس کی لاگت تین گنا بڑھ چکی ہے، دو سال میں مکمل ہونا تھا مگر تین سال بعد بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے نارتھ کراچی 7000 روڈ پر کے ایم سی کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے کٹنگ کے پیسے لے کر کام ادھورا چھوڑ دیا، صوبائی حکومت اختیارات نہیں دیتی، صرف دعوے کرتی ہے،  مرتضیٰ وہاب نے 60 دن میں سڑکیں موٹریبل کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن شاید 60 دن ابھی تک شروع ہی نہیں ہوئے۔

جہانگیر روڈ کی تباہ حالی کو انہوں نے مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی پر بڑا سوال قرار دیتے ہوئے  کہا کہ 30 کروڑ روپے کا نیا ٹینڈر بھی شہریوں کے مسائل حل نہ کر سکا،  گلستان جوہر انڈر پاس پر جاری کام کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، جماعت اسلامی نے اپنے ٹاؤنز میں گزشتہ دو سال کے دوران اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں مین ہول کور لگائے تاکہ شہریوں کو حادثات سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ سالانہ اربوں روپے لیتا ہے لیکن کارکردگی صفر ہے،  کے الیکٹرک نے یوٹیلٹی چارجز کے نام پر مزید 4 ارب روپے شہریوں سے وصول کر لیے ہیں،  1.6 بلین ڈالر کے KWSSIP منصوبے کا پہلا فیز تک عوام کو نظر نہیں آیا، 2019 سے 2025 تک چھ سال گزر گئے، لیکن شہر کا پانی اور سیوریج نظام آج بھی جوں کا توں ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • قومی شناختی کارڈ پر پتا تبدیل کرانے کے لیے نئی ہدایات جاری
  • مسجد کےلیے مختص زمین پر قبضہ کرکے رہائشی مقاصد کےلیے استعمال کیےجانے کا انکشاف
  • شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ کیسے تبدیل کروائیں؟ نادرا نے ہدایات جاری کر دیں
  • شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
  • نادراشناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے لئے ہدایات جاری
  • شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ
  • کراچی حکمرانوں کی غفلت کا شکار، شہر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے،  منعم ظفر
  • شہرِ قائد میں نیا نادرا میگا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
  • امریکی شہری فوری وینزویلا چھوڑ دیں، محکمہ خارجہ