کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے، حیدرآباد کے گدوچوک پر ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک،دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا،لطیف
آباد نمبر4کے سنگل روڈ پر جبکہ بھٹائی اسپتال لیکر گیارہ نمبر تک کے گنجان آباد علاقوں میں دن کے اوقات میں ڈمپر کھومنے لگے حیدرآبادکے مصروف شاہراہ گدو چوک پر بے قابو ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد اصغر محمد علی اور رمشا زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ڈمپر اپنی تحویل میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈمپر اس سے قبل آٹو بھان روڈ پر ایک کارکو ٹکر مار فرار کی کوشش کررہا تھاکہ ڈمپر نے بے قابو ہوکر رکشہ کو کچل دیا جس سے حادثہ پیش آیا، علاقہ مکین اور دکاندار مشتعل ہوگئے، اس واقعے کے بعد رکشہ یونین نے گدو چوک پررکشہ کھڑے کرکے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ڈمپر مافیا کو لگام دینے کو تیا رنہیں ہے آئے دن خونی ڈمپر کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت ہورہی ہے لیکن انتظامیہ ان کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ احتجاج کے بعد ٹریفک مکمل طورپر جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم لیاقت محسود پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔