ملک دھمکی اور لاٹھی کے زور پر نہیں چلتے ، عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، نائب صدر ستار رند اور عبدالقادر رانٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ادارے اور ملک دھمکی اور لاٹھی کے زور پر نہیں چل سکتے۔ سابق آمروں نے یہ تمام ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پارلیمنٹ اور اعلیٰ عدالتیں موجود ہونے کے باوجود کسی مخصوص ادارے یا کسی فردِ واحد کو کوئی آئینی یا قانونی اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنے فیصلے ملک کے 25 کروڑ عوام پر مسلط کرے۔ایک ادارے کا ترجمان اپنی پریس کانفرنس میں کہتا ہے کہ:‘‘آپ نے اس سال ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 25 سے 30 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں بہا دیا ہے، ایک ملین ایکڑ فٹ سے ایک ارب ڈالر کی زرعی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس 13 سے 14 ملین ایکڑ فٹ کی اسٹوریج ہے۔ اگلے سال اس سے زیادہ بارشیں ہوں گی، ان کی اسٹوریج کیسے کی جائے؟ اس پر قومی میڈیا بات نہیں کرتا۔’’صاحب کو اسٹوریج کے حوالے سے بتانا چاہتے ہیں کہ کالا باغ ڈیم کو ملک کی تین صوبائی اسمبلیاں؛ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا مسترد کر چکی ہیں۔ کارپوریٹ فارمنگ اور کینالوں کو سندھ کے لاکھوں لوگ رد کر چکے ہیں۔ ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق سمندر کو مطلوبہ پانی نہ ملنے کے باعث پاکستان کو سالانہ دو ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔پنجاب کے حکمرانوں نے ڈیڑھ صدی سے سندھ کے حصے کے پانی پر مسلسل ڈاکا ڈالا ہے۔ چشمہ-جہلم لنک کینال اور تونسہ-پنجند فلڈ کینال سندھ کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ ہیں اور یہ نہریں پورے بارہ مہینے چلائی جاتی ہیں۔ اسٹوریج کے نام پر سندھ کا پانی چوری کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں سندھ کی نہروں اور شاخوں کے آخری حصوں تک پانی نہیں پہنچتا۔سندھ کی اجازت کے بغیر دریائے سندھ کو بھرنے والی تین ندیاں؛ راوی، ستلج اور بیاس جنرل ایوب نے بھارت کو فروخت کر دیں، جو سندھ سے بدترین فراڈ تھا۔ اس ناقابلِ معافی جرم پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔پریس کانفرنس کرنے والے صاحب کو چاہیے کہ وہ ڈیلٹا کے بارے میں سینیٹ کی کمیٹیوں اور ماحولیات سے متعلق اداروں کی رپورٹیں پڑھیں۔ کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی نہ چھوڑنے کے باعث ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے ہزاروں ایکڑ رقبے کو سمندر نگل چکا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ جاری زیادتیوں کے خلاف عوام کا احتجاج جاری رہے گا۔ 21 دسمبر کو لاڑکانہ شہر میں 26ویں، 27ویں آئینی ترمیم، کارپوریٹ فارمنگ، نہروں، معدنی وسائل پر ڈاکوں، سرداری نظام اور ڈکیت راج کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ کے
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :