شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے نئی اور آسان ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق پتہ تبدیلی کے عمل کو پہلے سے کہیں زیادہ سہل بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھ سکیں۔ ہدایات کے مطابق پتہ تبدیل کرانے کے لیے شہریوں کو اپنی رہائش ثابت کرنے کے لیے ایک مستند دستاویز فراہم کرنا ہوگی۔ والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت والے پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول دستاویز مانا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا سکتا ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ شہری متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ ملک بھر میں موجود قریبی نادرا مراکز سے رجوع کر سکتے ہیں، جہاں عملہ انہیں پتہ تبدیلی کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کرے گا اور رہنمائی فراہم کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی، اہم ریاستی اداروں کے ڈیٹا اور حساس معلومات کے تحفظ کیلئے سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 پر نظر ثانی اور انفرا اسٹرکچر کے جامع آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ عالمی معیار کی اہم تبدیلیاں کی جائیں گی۔
مصنوعی ذہانت کے دور میں سائبرحملوں اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے نمٹنے کےلیے وزارت آئی ٹی نے پاکستان کے سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کے جامع آڈٹ کا فیصلہ کرلیا، نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 پر نظرثانی کی جائےگی۔ قومی ڈھانچے کےلیے نیا سائبر سیکیورٹی فریم ورک بنے گا۔ گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کی موجودہ رینکنگ بہتر بنانے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔
ایکس سروس مین سوسائٹی کا جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان
وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق نیشنل سائبرسیکیورٹی پالیسی میں عالمی معیارات کے مطابق اہم تبدیلیاں کی جائیں گی۔ سرکاری و نجی اداروں کے موجودہ سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر اور پیکا ایکٹ سمیت دیگر سائبر سیکیورٹی قوانین کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ مصنوعی ذہانت، بلاک چین، ڈارک ویب، کلاؤڈ کے مطابق تھریٹ انٹیلی جنس، رسپانس کا لائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔ سائبر سیکیورٹی کیلئے ایجنسیوں کا باہمی مشاورتی فریم ورک بنایا جائے گا۔دستاویز کے مطابق سائبرسیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کے جامع آڈٹ اور معیار میں بہتری کیلئے عالمی کنسلٹنگ فرم کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔
انارکلی کی تاریخی نیلا گنبد والی جگہ پر پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، سائیکل مارکیٹ ختم ، خوبصورت پارک اور پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا
مزید :