سارک کا احیا: پاکستان نے ایران اور چین کو منصوبے کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جنوبی ایشیائی خطے کے لیے پاکستان کے عزم اور تعاون کی پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کا سارک کی جگہ نیا علاقائی اتحاد بنانے پر غور، بھارتی شمولیت کا امکان کم
انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے، تاکہ پورا خطہ اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔
صدر آصف علی زرداری کا پیغامصدر نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے کی اہم ریاستیں جیسے ایران اور چین کو بھی سارک کے احیاء کے منصوبے کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ممالک کی شمولیت سے علاقائی رابطے، معاشی انضمام اور وسیع خطے میں استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ’سارک‘ کے احیا پر تبادلہ خیال
صدر آصف علی زرداری نے تمام جنوبی ایشیائی ممالک پر زور دیا کہ وہ مستقبل کی طرف واضح سوچ اور خلوص کے ساتھ بڑھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغاموزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سارک چارٹر ڈے ہمیں اس خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ خواب کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا کو آج بھی غربت، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، غذائی و توانائی عدم تحفظ اور عوامی صحت کے مسائل جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، جو سرحدوں سے ماورا ہیں اور جن سے نمٹنے کے لیے باہمی اعتماد، خیر سگالی اور تعاون پر مبنی مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف علی زرداری ایران چین سارک محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری ایران چین محمد شہباز شریف محمد شہباز شریف جنوبی ایشیائی علی زرداری نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ترکیہ کا اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
امریکی خبر رساں ادارے نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا ترکیہ اس منصوبے کے تحت اپنے اسٹیلتھ اور طویل پرواز کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرونز پاکستان میں اسمبل کرے گا۔ جس سے پاکستان کو اعلیٰ درجے کی دفاعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ ترکیہ کو اپنے ہتھیاروں کی عالمی منڈی میں اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع ملے گا۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائے گا۔
بلوم برگ کا کہناہے کہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنےکے منصوبے بھی موجود ہیں۔