Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:25:19 GMT

خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں: وفاقی وزرا

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں: وفاقی وزرا

راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ لاہور‘ فیروز والا (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک ذہنی مریض ہے، ان کی پارٹی والی کہتے ہیں کہ خان نہیں تو کچھ نہیں، ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی سوچ پر، کیوں کہ پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔ لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے میں ایک جماعت کی ساڑھے 12 سال سے حکومت ہے اور وہ صوبے میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کرا سکی۔ صوبائی حکومت نے خیبر پی کے کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے صوبے میں ایک ہسپتال بھی نہ بنا سکی جب کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب جیسا بڑا منصوبہ بنایا اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے۔ پشاور میں بزدار پلس کی حکومت کا جلسہ عوام نے مسترد کر دیا۔ جیل میں قید ذہنی مریض نے 190 ملین پاؤنڈ کی میگا کرپشن کی ہے۔ اس شخص نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، یہ شخص ہسپتال اور فلاحی منصوبوں کے فنڈز تک کھا گیا، معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ ہماری فوج سے بھارت خوف کھاتا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دشمن پر خوف طاری ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں بھارت پر حملہ کرنے کی جرات بھی نہیں کی اور کشمیر کا مقدمہ بھی نہیں لڑا اور یہ لوگ فوج پر الزامات لگاتے ہیں، ان کی بہنیں بھارتی میڈیا پر جا کر فوج پر الزامات لگاتی ہیں۔ ان کے بیانات بھارت اور افغانستان کے میڈیا پر چلتے ہیں، ثابت ہے کہ انہیں پاکستان کا مفاد عزیز نہیں یہ چاہتے ہیں ہمیشہ اقتدار میں رہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ وہی آلہ کار ہیں جو پہلے بھی آلہ کار رہے۔ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ہندوستان اور افغانستان پاکستان دشمنی میں بہت آگے چلے گئے ہیں۔ ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے۔ بانی کے بہنیں بچے ہندوستان کے میڈیا پر بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض کیوں قرار دیا گیا۔ درست قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کے بغیر نہیں ہوتی۔ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں فورسز میں رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے۔ بلوچستان کے لوگ اپنی فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں ہو رہا، سروں سے فٹبال کھیلنے والے دہشتگردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاپولر لیڈر کے بیٹے لندن میں جبکہ فوجی جانیں دے رہے ہیں۔ سہیل آفریدی قابل احترام، اپنے کام پر فوکس کریں۔ ڈیرہ بگٹی میں 100کے قریب دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا، ہمیں پہاڑوں سے واپس آکر سرنڈر کرنے والوں کو ویلکم کرنا چاہئے۔ ریاست پاکستان اور اس کا پرچم زیادہ اہم ہے، ریاست پاکستان کیلئے ہم ذاتی مسائل سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں۔ افغان نگران حکومت نے دوحہ معاہدے میں وعدہ کیا تھا کہ ہماری سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ افغان حکومت ساری دنیا کے سامنے وعدہ خلافی کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے صحت اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شکر ادا کریں یہ فوج آپ کی گندگیوں کا جواب صرف پریس کانفرنس کرکے دے رہی ہے، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے اپنی سے بڑی ہندوستان کی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا، ہم اس بیانیہ کے خلاف ہیں پاکستان اور فوج کے درمیان کوئی فاصلہ ہے، ہمیں اس فوج اور اس کے سربراہ پر فخر ہے اور احترام ہے۔ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے، خدا نہ کرے جو ہمارے ساتھ ہوا وہ آپ کے ساتھ ہو، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں۔ ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ علاوہ ازیں چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے لیڈر کو بھی پاکستان سے بڑا نہیں مانا، اس سے لا تعلق ہو گئے۔اگر پی ٹی آئی والے سمجھتے ہیں ان کا قائد ملک سے بڑا ہے تو انہیں فیصلہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، خدشات بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں غیر ملکی مداخلت نہ ہو۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اینٹی پاکستان ہونا کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے اور اس جیسے کرداروں کے خلاف بہت سی چیزیں بہت پہلے ہو جانے چاہیے تھیں۔ بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر اس کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بالکل درست ہے اور یہ مزید سخت ہونی چاہیے تھے اس لیے اس پریس کانفرنس پر مایوسی کا اظہار کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ڈوب مرنا چاہیے۔ قبل ازیں انہوں نے سید ریاض الحسن شیرازی کی وفات پر انکی رہائش گاہ  جا کر بیٹوں اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس نے کہا ہے کہ علاوہ ازیں وفاقی وزیر پی ٹی ا ئی کے ساتھ کے خلاف نہیں ہو فوج کے رہی ہے ہے اور

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی