Express News:
2026-07-24@05:37:39 GMT

معروف بھارتی فلمساز اہلیہ سمیت گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے بھائی وکرم بھٹ کو اُن کی اہلیہ شویتامبری بھٹ کے ساتھ دھوکا دہی کے ایک بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اُدے پور پولیس کی خصوصی ٹیم نے دونوں کو ممبئی سے حراست میں لے کر عدالت سے 9 دسمبر تک ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا۔

دائر مقدمے میں ہدایتکار پر الزام ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ سمیت چھ ساتھیوں نے اُدے پور کے ڈاکٹر انڈیرا گروپ آف کمپنیز کے بانی اجے مردیا سے تقریباً 30 کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ کیا۔ اجے مردیا کے مطابق ان سے اُن کی مرحومہ اہلیہ کی زندگی پر مبنی بائیوپک سمیت چار فلموں کی تیاری کے نام پر بڑی سرمایہ کاری لی گئی، تاہم منصوبے تاحال مکمل نہیں کیے گئے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مئی 2024 میں مردیا اور بھٹ خاندان کے درمیان 47 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے چار فلمی منصوبوں کا معاہدہ طے پایا تھا۔ دعویٰ کیا گیا کہ ابتدائی دو منصوبے مکمل ہوئے، مگر باقی فلموں پر پیش رفت نہیں کی گئی۔ تفتیش میں سامنے آیا کہ مبینہ طور پر جعلی وینڈرز اور بڑھا چڑھا کر دکھائے گئے بلوں کے ذریعے رقم حاصل کی گئی، جس سے مردیا کو بھاری نقصان ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے دوران وکرم بھٹ کے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے غیر قانونی طریقے سے گرفتاری کی اور دباؤ ڈال کر خالی دستاویز پر دستخط بھی کروائے۔ تاہم دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ٹرانزٹ ریمانڈ برقرار رکھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار