ویب ڈیسک : پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچنے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدرکا استقبال کیا۔ اس موقع پر انڈونیشین صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ دو روزہ دورے میں صدر پرابوو سو بیانتو سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہو گی۔ دونوں ممالک کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے صدر

پڑھیں:

 انڈونیشیا کے صدر  پاکستان کے دورے پرآج  اسلام آباد پہنچیں گے    

اسلام آباد(آئی این پی ) انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو روزہ دورے پر آج ( پیر کو) پاکستان پہنچیں گے، انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔وزیراعظم نے گزشتہ دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔انڈونیشین صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے، مہمان صدر کی عسکری قیادت سے ملاقات کا بھی قوی امکان ہے۔دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت  کے معاہدے کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔  ذرائع کے مطابق فریقین تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بھی جامع بات چیت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے
  • انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • پاک انڈونیشیا تعلقات کی 75ویں سالگرہ، صدر پرابووو آج اسلام آباد پہنچیں گے
  •  انڈونیشیا کے صدر  پاکستان کے دورے پرآج  اسلام آباد پہنچیں گے    
  • انڈونیشی صدر آج پاکستان پہنچیں گے
  • پاک انڈونیشیا تعلقات کی 75ویں سالگرہ، صدر پرابووو کل اسلام آباد پہنچیں گے
  • انڈونیشیا کے صدر پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے